ایکنا- نیشنل نیوز کے مطابق امارات کے امیر محمد بن زاید آل نهیان اور انڈونیشیاء کے صدر جوکوویڈودو نے انڈونیشن شہر سولوی کی «شیخ زاید» کی افتتاحی تقریب میں شرکت کیں۔
مذکورہ مسجد امیر امارات کے والد شیخ زاید بن سلطان آل نهیان کے نام پر رکھا گیا ہے جو امارات کی مسجد شیخ زاید کی کاپی ہے۔
محمد بن زاید نے ٹوئٹ کیا ہے: ایک عملی اقدام جو انڈونشیا کے ساتھ تعاون اور شیخ زاہد کی فلاحی کاموں کی نشانی ہے اس مسجد کا افتتاح کیا گیا۔ یہ مسجد بانی امارات عربی کے والد کے نام پر رکھا گیا ہے اور یہ دو ممالک کے درمیان حسن نیت، دوستی اور تعلقات کی نشانی ہے۔
مسجد کے معماروں نے انڈونشین ثقافت کی نشانی بھی مسجد کی تعمیر میں شامل کی ہیں جہاں دس ہزار نمازیوں کی گنجائش موجود ہے۔
تین ایکٹر پر مشتمل یہ مسجد جاوہ کے مرکز جہاں ایک اسلامی مرکز موجود ہے جو ایک عربی زبان کا سنٹر بھی ہے اور یہاں پر علما کو اعتدال پسندی اور تربیت کا فریضہ انجام دیا جاتا ہے کے ساتھ تعمیر کی گیی ہے۔/
4099540