بریڈفورڑ کے مسلمان اور کرسمس پر نیاز مندوں کی مدد

IQNA

بریڈفورڑ کے مسلمان اور کرسمس پر نیاز مندوں کی مدد

7:45 - December 16, 2022
خبر کا کوڈ: 3513366
ایکنا تھران- بریڈفورڈ کے علما لوگوں کی حوصلہ افزائی کررہے ہیں کہ وہ کرسمس کے ایام میں ضرورت مندوں کی مدد کریں۔

ایکنا- نیوز ایجنسی  Telegraph and Argusکے مطابق مذہبی رہنماوں کے علاوہ بعض دیگر فلاحی ادارہ جیسے  (Volunteering Interfaith Partnership) جو VIP  کے نام سے جانا جاتا ہے ان ایام میں لوگوں کی مدد پر کام کررہا ہے۔

ہیٹن میں مسجد راشدین کے امام حافظ امتیاز موسی کا کہنا تھا: کرسمس کے موقع پر ہمیں ضرورت مندوں کی مدد کرکے حقیقی اسلام کا چہرہ پیش کرنا چاہیے اور رسول گرامی اسلام  کی تعلیمات کے مطابق بھوکوں اور ضرورت مندوں کی مدد کا بہت بڑا اجر و ثواب ہے۔

 

وی آئی پی کے بانی جاوید بشیر کا کہنا تھا: کوشش کرنی چاہیے کہ کرسمس پر لوگوں کی عید خراب نہ ہو اور ان دنوں میں مہنگائی برے اثرات مرتب کرسکتی ہے۔

 

بشیر کا کہنا تھا: سروے سے معلوم ہوتا ہے کہ هر ۱۰ برطانوی شہری میں ۶ لوگ پریشان ہیں اور اسی لیے VIP لوگوں کی مدد کے لیے سرگرم ہے.

بشیر نے درخواست کی کہ  ۲۵ دسمبر کو تمام مساجد کو کھول کر یہاں پر لوگوں کی پذیرائی کریں اور گرم مسجد میں خوراک سے لوگوں کا استقبال کریں۔/

 

4106869

نظرات بینندگان
captcha