تل ابیب خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے: امیرعبداللہیان

IQNA

تل ابیب خطے کی سلامتی کے لئے خطرہ ہے: امیرعبداللہیان

17:39 - December 18, 2022
خبر کا کوڈ: 3513382
ایکنا تھران- ایران کے وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے فلسطینی قوم کی سرزمینوں پر قبضہ اور سینکڑوں ایٹمی ہتھیار رکھنے کی وجہ سے صیہونی حکومت کو علاقے کی سلامتی کےلئے بڑا خطرہ قرار دیا ہے۔

ایکنا- سحر ٹی وی نیوز کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان نے صیہونی حکومت کو جعلی اور غیرقانونی قرار دیتے ہوئے اسے خطے کی سلامتی کے لئے سب سے بڑا خطرہ بتایا۔

 

حسین امیر عبداللہیان نے اپنے ایک ٹوئیٹ میں لکھا کہ ’’جعلی، غیر قانونی، قابض اور ظالم صیہونی حکومت کے پاس سینکڑوں ایٹمی ہتھیار ہیں تل ابیب ہمارے خطے کی سلامتی کے لئے بہت بڑا خطرہ ہے، مستقبل فلسطینیوں کا ہے‘‘۔

نظرات بینندگان
captcha