ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 80 ممالک کی شرکت

IQNA

ایران کے انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلوں میں 80 ممالک کی شرکت

7:21 - December 28, 2022
خبر کا کوڈ: 3513463
ایکنا تھران- ادارہ اوقاف و فلاحی بہبود اور امور قرآنی مرکز کے سربراہ کے مطابق قرآنی مقابلوں میں شریک ممالک کی تعداد اسی تک جا پہنچی ہے۔

ایکنا نیوز کے مطابق ادارہ اقاف، فلاح و بہبود و امور قرآنی کا خصوصی اجلاس تھران کے شھید سلیمانی ہال میں منعقد ہوا۔

حمید مجیدی‌مهر نے انتالیسویں بین الاقوامی مقابلوں کے مختلف امور پر جایزہ پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس سال شریک ممالک میں اضافہ ہوا ہے اور اسی ممالک مقابلوں میں شرکت کنفرم کرچکے ہیں اور یہ قرآنی ڈیپلومیسی کے لیے خوش آئند ہے۔

ادارہ اوقاف و امور قرآن مرکز کے سربراہ کا کہنا تھا: ایران کے سفارتی مراکز میں سلیکشن مراحل مکمل ہوچکے ہیں اور فاینل اعلان جلد متوقع ہے۔

 

انکا کہنا تھا: مقابلوں کے ایام میں بیس مرد اور 35 خواتین ایران آئیں گے اور مقابلے تین دن تک جاری رہیں گے اور دو دن افتتاحی و اختتامی تقریب کے لیے مخصوص کیے جائیں گے اور ایک دن رہبر انقلاب سے ملاقات کے لیے مقرر ہوگا۔

مذکورہ قرآنی و فلاحی ادارے کے سربراہ کا کہنا تھا: انتالیسویں بین الاقوامی قرآنی مقابلے اسلامی ممالک کے سربراہ اجلاس والے ہال میں منعقد اور رہایش اس سے متصل ہوٹل میں ہوں گے۔/

 

4109991

نظرات بینندگان
captcha