کویت؛ ہزاروں طلبا و طالبات قرآنی سروسز سے مستفید

IQNA

کویت؛ ہزاروں طلبا و طالبات قرآنی سروسز سے مستفید

7:51 - December 29, 2022
خبر کا کوڈ: 3513471
ایکنا تھران- فلاحی ادارے نجات کے قرآنی پروگرام سے 4600 طالبات اور طلبا استفادہ کرچکے ہیں۔

ایکنا- کویتی میڈیا کے مطابق قرآنی سروسز فلاحی ادارے نجات سے وابستہ ادارہ قرآن و سنت نبوی کے توسط سے فراہم کی گیی تھیں۔

 

قرآنی پروگراموں کے انچارج جزاع الصویلح نے میڈیا سے گفتگو میں کہا: اس قرآنی کاوش کو کویتی حکومت کی ترجیحات کے پیش نظر انجام دی گیی ہے۔

 

الصویلح کا کہنا تھا: 3650 افراد روزانہ کی قرآنی کلاسز سے جب کہ 950 دیگر رات کی کلاسوں سے مستفید ہوئے جنمیں سے 84 نے ختم قرآن میں کامیابی حاصل کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ قرآنی کلاسز میں مختلف طبقوں سے لوگوں نے استفادہ کیا اور یہ ہماری بڑی کامیابی ہے۔

 

انکا کہنا تھا کہ تدریس قرآن سے پہلے طلبا اور طالبات کا امتحان لیا گیا اور پھر انکی صلاحیتوں کو دیکھتے ہوئے انہیں مختلف کلاسز میں ایڈجسٹ کیا گیا۔

کلاسز میں جدید طرز کے ساتھ طلبا اور طالبات کو قرآنی تعلیمات سے آراستہ کیا گیا۔/

 

4110268

نظرات بینندگان
captcha