جنوبی وزیرستان: وانا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کےخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

IQNA

جنوبی وزیرستان: وانا میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی کےخلاف ہزاروں افراد کا احتجاج

18:19 - January 06, 2023
خبر کا کوڈ: 3513529
خیبرپختونخوا کے ضلع جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں تحریک طالبان کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف ہزاروں شہریوں نے احتجاج کیا اور امن کی بحالی کا مطالبہ کیا۔

ایکنا- ڈان نیوز کے مطابق وانا میں آج ہونے والے امن مارچ میں زندگی کے مختلف شعبوں بشمول سیاسی اور سماجی کارکنان، تاجروں اور نوجوانوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی جنہوں نے سفید جھنڈے اور بینرز اٹھائے ہوئے تھے، بالخصوص قبائلی اضلاع میں امن کی بحالی کی حمایت اور دہشت گردی کی بڑھتی ہوئی لہر کے خلاف نعرے لگائے۔

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں اس وقت یہ احتجاج ہو رہا ہے جب ملک بھر بالخصوص خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں ایک بار پھر دہشت گردی سر اٹھا رہی ہے۔

امن مارچ میں پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی)، پشتون تحفظ موومنٹ (پی ٹی ایم)، پاکستان مسلم لیگ (ن)، عوامی ورکرز پارٹی اور جماعت اسلامی کے رہنماؤں نے شرکت کی اور مظاہرین سے خطاب کیا۔

رہنماؤں نے کہا کہ علاقے میں تحفظ اور سیکیورٹی قائم کرنا حکومت کی ذمہ داری ہے اور دہشت گردی کسی قیمت پر بھی قبول نہیں ہے۔

 

نظرات بینندگان
captcha