غیرقانونی طریقے سے نکلنے کی کوشش پر روهینگیا گروپ کو سزا

IQNA

غیرقانونی طریقے سے نکلنے کی کوشش پر روهینگیا گروپ کو سزا

7:20 - January 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3513580
ایکنا تھران- میانمار کی عدالت نے ایک سو بارہ مسلمان روھنگیا باشندوں کو غیرقانونی طریقے سے نکلنے کے الزام میں قید کی سزا سنا دی۔

ایکنا- الجزیره نیوز کے مطابق میانمار کی حکومت نے کہا ہے ایک روہنگیا گروپ جنمیں بچے بھی شامل ہیں انکو سفری ڈکومنٹس نہ ہونے پر دو سے پانچ سال تک قید کی سزا سنائی گیی ہے۔

مذکورہ افراد کی تعداد ایک سو بارہ بتائی جاتی ہے جنمیں سے بارہ بچے ہیں۔

مقامی اخبار (Global New Light of Myanmar)  کے مطابق پولیس زرایع کے مطابق  شهر بوگاله کی عدالت نے چھ جنوری کو ان افراد کو قید کی سزا سنائی ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس گروپ نے دسمبر میں ایک چھوٹی کشتی پر ملک سے نکلنے کی کوشش کی تھی۔

 

بارہ بچوں میں سے پانچ بچوں کو دو سال اور تیرہ سال سے اوپر کے بچوں کو تین سال قید کی سزا سنائی گیی ہے اور ان بچوں کو ایک تربیتی مرکز میں نظر بند کیا گیا ہے۔

تمام بڑے افراد کو پانچ سال قید کی سزا سنائی گیی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ روھنگیا کی اکثریت کو میانمار جہاں بودھ مذہب کی اکثریت ہے تمام بنیادی سہولیات سے محروم کیا گیا ہے اور انکی شہریت منسوخ کردی گیی ہے۔

سال 2017 کو سینکڑوں افراد کو بدترین تشدد اور مظالم کا نشانہ بنایا گیا اور ہزاروں لوگ جان بچانے کے لیے ملک سے فرار کرگیے تھے۔/

 

4113597

نظرات بینندگان
captcha