ایکنا- الجزیره نیوز کے مطابق فلوریڈا کےشهر «ٹامپا» میں اسلامی میڈیم اسکول بنام «آیه» سال 1992 کو قایم کیا گیا ہے تاکہ اسلامی تشخص کے ساتھ تعلیم جاری رکھا جاسکے۔
اسلامی میڈیم کا یہ پرائیویٹ اسکول ایک کاوش ہے تاکہ مسلمان والدین اخلاقی اصولوں کے ساتھ بچوں کی تعلیم کا خواب پورا کرسکے۔
اسکول کی پرنسپل سماح باختیان، کا کہنا ہے: امریکی بحرانی معاشرے میں جہاں بے شمار مسائل موجود ہے جیسے ہم جنس پرستی کا رواج اور لاابالی کا رواج اس طرح کے ماحول میں اولاد کی تربیت بہت بڑا چیلنج ہے اور اسی لیے اس اسکول سے اس کمی کو پورا کرنے کی کوشش کی جاتی ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس میں تمام لوگ آسکتے ہیں اور ایک ماں کی حیثت سے میرا تجربہ کام آیا تاکہ ایک عزم کے ساتھ اس فرض کو انجام دیں سکوں۔
اسکول پرنسپل کا کہنا تھا: آیہ ایک مکمل اسلامی اسکول ہے اور یہاں کا طرز تعمیر تک دیگر اسکولوں سے مختلف ہے اور بچوں کو طرز تعلیم بھی اسلامی آداب کے ساتھ پیش کیا گیا ہے تاکہ وہ تمام مسائل میں ایک اسلامی سسٹم کے ساتھ پروان چڑھ سکے۔
اسکول کمیٹٰ کے رکن باسم علی کا کہنا تھا کہ اسلامی اسکول کا آئیڈیا میرے بیٹے کی تعلیم سے لی گیی تھی جو ایک اسلامی اسکول میں زیر تعلیم تھے جب کہ مسلمان والدین کافی پریشان تھے۔
کمیٹٰی کے ایک اور رکن نصر ابوعلیم کا کہنا تھا: اسٹڈی سے معلوم ہوتا ہے کہ امریکہ میں تیسری مسلمان نسل کافی اسلامی آداب و رسوم سے بیگانہ ہوچکی ہے اور ہمارا ہدف اسلامی اور عربی آداب و رسوم کو زندہ رکھنا ہے۔/
4114179