ایکنا نیوز کے مطابق سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے: دو سعودی باشندوں کو ایک دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے اور سیکورٹی فورس سے معرکہ کے الزام میں پھانسی دے دی گیی ہے۔
بیان کے مطابق سعودی شہری علی بن عمر بن موسی الاحمری اور ابراهیم بن علی بن مرعی هروبی پر الزام ہے کہ وہ ایک دہشت گرد تنظیم میں شامل ہوئے تھے اور انکو اسلحہ فراہم کرچکے ہیں اور سیکورٹی فورسز پر حملہ کی منصوبہ بندی کررہے تھے اور وہ تکفیری اقدامات کی تبلیغ کررہے تھے۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ ابراهیم هروبی نامی شخص سیکورٹی فورسز پر خودکش حملے کی تیاری کررہا تھا اور علی الاحمری نامی ایک دہشت گرد تنظیم کے رکن ہے جنکے ہمراہ خودکش جیکٹ تھے۔
سعودی وزارت داخلہ کے بیان میں کہا گیا ہے علی الاحمری کو پھانسی کی سزا سنائی گیی ہے جب کہ ابراهیم هروبی بھی اسی سزا کے مستحق قرار دیا گیا ہے. اعلان کے مطابق دونوں افراد کے سر کو گذشتہ روز قلم کردیا گیا ہے۔/
4127177