ایکنا نیوز- الجزیره چینل کے مطابق سعودی سپریم کونسل کے اعلان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو چاند نظر نہیں آٰیا ہے اور پہلا روزہ اور رمضان 1444جمعرات 23 مارچ کو ہوگا۔
قطر میں بھی بھی وزارت اوقاف کے بیان میں کہا گیا ہے کہ آج منگل کو چاند نظر نہیں آٰیا ہے اور پہلا روزہ جمعرات کو ہوگا
کویتی اخبار القبس میں کہا گیا ہے کہ منگل کو چاند نظر نہیں آیا ہے اور بدھ تیس شعبان ہوگا۔
امارات کے میڈیا کے مطابق منگل کو چاند نظر نہیں آیا ہے اور بدھ کو تیس شعبان جب کہ جمعرات کو رمضان کا پہلا دن ہوگا۔
عراق میں ادارہ اوقاف اہل سنت کے بیان میں کہا گیا ہے کہ جمعرات کو پہلا روزہ ہوگا۔ شامی خبررساں ادارے (سانا) کے مطابق وزارت اوقاف جمعرات کو چاند نظر آنے کی صورت میں روزہ ہوگا. لبنان، سوڈان، مصر اور ایران میں جعمرات کو پہلا روزہ کہا گیا ہے۔/
4129384