سیرت اہل بیت اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے رمضان المبارک کوئز مقابلہ

IQNA

سیرت اہل بیت اور مسئلہ فلسطین کے عنوان سے رمضان المبارک کوئز مقابلہ

10:15 - March 26, 2023
خبر کا کوڈ: 3514004
ایکنا تھران: مسجد خاتم النبین میں ہونے والے مقابلے میں تمام اسکولوں کے طلباء و طالبات شرکت کرسکتی ہیں۔

ایکنا نیوز کے مطابق کوئٹہ بروری کی مسجد و مدرسہ خاتم النبین کے تعاون سے رمضان المبارک میں ولادت امام حسن مجتبی علیہ السلام اور عالمی قدس کی مناسبت سے ایک کوئز مقابلے کا اہتمام کیا گیا ہے ۔ امتحان جمعہ 31 مارچ 2023 کو مدرسہ خاتم النبیین کوئٹہ میں ہوگا جبکہ مقابلے کے شرکاء کو قیمتی انعامات 2  اپریل بروز اتوار پریس کلب کوئٹہ میں ایک کانفرنس میں دیئے جائیں گے۔ منتطمین کا کہنا ہے کہ کوئز مقابلے کا مقصد طلبا میں مسئلہ فلسطین و قدس بارے شعور عام کرانا ہے۔/

 

کوئز مقابلے کے بعض سوالات :

 

سوال۔ حضرت امام حسن مجتبی کب اور کہاں پیدا ہوئے ؟

 

جواب۔ حضرت امام حسن مجتبیٰ 15  رمضان المبارک سن 3  ھجری  کو مدینہ منورہ میں پیدا ہوئے۔

 

سوال    امام حسن مجتبی کا نام کس نے رکھا ؟

 

جواب     حضور سرور کائنات ص  نے بحکم خدا حضرت موسی ع کے وزیر حضرت ہارون ع کے فرزند شبر و شبیر کے نام پر اپنے نواسوں کا نام  حسن  اور  حسین  رکھا۔

 

سوال ۔  حضرت محمد مصطفی  ص  نے کن کو جنت کا سردار بیان کیا ؟

 

جواب ۔  حضرت رسول اللہ نے فرمایا۔ مجھے آج جبرئیل نے بشارت دی ہے ک میرے دونوں فرزند حسن اور حسین جوانان جنت کے سردار ہیں۔ اور ان کے والد علی ابن ابی طالب ان سے بہتر ہیں۔

 

سوال۔ امام حسن مجتبی کو کریم آل محمد کیوں کہا جاتا ہے؟

 

جواب۔ آپ ع نے کئی مرتبہ اپنا سارا مال راہ خدا میں دے دیا بے مثال سخاوت کے سبب آپ کو کریم آل محمد کہا جاتا ہے۔

 

 

سوال: مسلمانوں کا پہلا قبلہ کونسا تھا ؟

جواب: سرزمین فلسطین میں واقع مسجد اقصیٰ مسلمانوں کا پہلا قبلہ ہے لیکن سن 2 ہجری میں اللہ کے حکم سے مکہ معظمہ میں واقع خانہ کعبہ قبلہ بنا دیا گیا۔

 

سوال: کون مسجد اقصیٰ کو مسمار کر نا چاہتے ہیں ؟

جواب: یہودی (صیہونی) مسجد اقصیٰ کو مسمار کرنا چاہتے ہیں اور معبد سلیمان کو احیا کرنے کے درپے ہیں۔

 

سوال: مسجد اقصیٰ کب تعمیر ہوئی ؟

ج۔ بیت المقدس انبیائے کرام کا مسکن رہا ہے۔ مسجد اقصیٰ پہلی صدی ہجری کو عبدالملک بن مروان کے دور حکومت میں تعمیر ہوئی ۔

 

سوال۔ قبہ الصخرہ کس دور میں تعمیر ہوا ؟

جواب۔ سن 70 ھجری میں اموی خلیفہ عبدالملک بن مروان کے حکم پر تعمیر ہوا۔

 

سوال۔ صیہونیت  zionism کا بانی کون ہے ؟

جواب۔ جرمنی کے یہودی دانشور وکیل تھیوڈ ہرزل نے 1895 ع میں صیہونی تحریک شروع کی۔ زایان یا صیہون دراصل یروشلم کے قریب واقع پہاڑی کا نام ہے۔

 

سوال: عالمی یوم مسجد کس تاریخ کو اور کیوں منایا جاتا ہے ؟

ج۔    1969 میں ایک یہودی نے مسجد اقصیٰ کو آگ لگادی اسی مناسبت سے 22 اگست کو بعض اسلامی ممالک میں یوم مسجد کے نام سے منایا جاتا ہے

 

سوال: مسجد اقصیٰ نام رکھنے کا کیا سبب ہے؟

جواب : عصر نبوی میں مدینہ اور مسجد الحرام جو پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اور مسلمانوں کا مرکز و مسکن تھی سے مسافت میں دوری کی وجہ سے اسے مسجد اقصی کہا گیا۔

 

سوال۔ قائد اعظم محمد علی جناح نے غاصب اسرائیل کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟

جواب۔ بانی پاکستان حضرت قائداعظم نے فرمایا

اسرائیل امت مسلمہ کے قلب میں خنجر گھسایا گیا ہے اسرائیل ایک ناجائز ریاست ہے جسے پاکستان کبھی تسلیم نہیں کرے گا۔

 

سوال۔  انقلاب اسلامی کا تحریک آزادی فلسطین پر  کیا اثر ہوا؟

جواب : امام خمینی کی تحریک اور انقلاب اسلامی کے نتیجے میں فلسطین میں انتفاضہ یعنی تحریک آزادی کا آغاز ہوا اور فلسطینی عوام میں ایک نیا جوش وجذبہ پیدا ہوگیا . اسرائیلی جارحیت کے خلاف لڑنے والے دیگر عرب گروہوں کو بھی تقویت ملی۔

 

سوال۔ عالمی یوم القدس سے کیا مراد ہے؟

جواب۔ دنیا بھر کے مسلمان رمضان المبارک کے آخری جمعہ کو قبلہ اول مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کے یوم احتجاج مناتے ہیں اس دن کو امام خمینی رح نے یوم القدس قرار دیا۔

 

سوال۔ عالمی یوم القدس منانے کا کیا فائدہ ہے؟

جواب۔ عالمی یوم القدس منانے کے سبب پوری دنیا میں اسرائیلی مظالم آشکار ہوتے ہیں اور دنیا بھر کی عوام کو مظلوم فلسطینی عوام پر جاری مظالم سے آگہی ملتی ہے۔

 

سوال۔ مصور پاکستان حکیم الامت علامہ اقبال رح نے فلسطین پر غاصبانہ قبضے پر کیا فرمایا تھا؟

جواب۔ علامہ اقبال برطانوی سامراج اور یہودیوں کی سازش سے سخت رنجیدہ تھے آپ نے فرمایا تھا۔

 

ہے خاک فلسطیں پہ یہودی کا اگر حق

ہسپانیہ پر حق نہیں کیوں اھل عرب کا

 

مقابلے کے خوھشمند اس نمبر پر رابطہ کرسکتے ہیں۔ 03003840789

نظرات بینندگان
captcha