تائیوان میں پانچ سو سالہ قرآن کی مرمت+ تصاویر

IQNA

غیر مسلم کاوش؛

تائیوان میں پانچ سو سالہ قرآن کی مرمت+ تصاویر

14:18 - April 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3514102
ایکنا تھران: تائیوان مرکزی لائبریری کے مطابق ایک پانچ سو سالہ قرآنی خطی نسخے کی مرمت کا کام شروع کردیا گیا ہے۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے  Focus Taiwan، کے مطابق مرکزی لائبریری کے اسٹاف هسو می‌ون (Hsu Mei-wen)، جو قدیم کتابوں کی مرمت میں ماہر سمجھا جاتا ہے انکا کہنا تھا: کتاب میں صرف جلد اور بائنڈگ کا حصہ باقی ہے۔

انکا  CNA سے گفتگو میں کہنا تھا کہ اپریل کے آخر تک اس پر کام مکمل ہوجائے گا۔

اس نسخے کو دو سال قبل تائیوان کے بودائی تزوچی فلاحی ادارے کے بانی استاد دارما چنگ ین (Cheng Yen)، کو ترکی کے مذکورہ ادارے کے رضا کار فیصل هو (Faisal Hu)، نے تحفے میں پیش کیا تھا۔

 

بازسازی قرآن 500 دستنویس در تایوان

هسو کا کہنا تھا کہ چنگ ین ایک دن اپنے اس تحفے کا ورق گردانی کررہا تھا کہ انہیں چند صفحوں پر ڈیمک ٹائپ کیڑے نظر آئے انہوں نے مرکزی کتابخانے سے رابطہ کیا۔

 

بازسازی قرآن 500 دستنویس در تایوان

هسو کا کہنا تھا کہ اس کیڑے نما چیز کو سیگار وغیرہ میں دیکھا جاسکتا ہے اور اس کتاب کی مرمت ایک صبر آزما کام تھا۔

هسو کا کہنا تھا کہ اس کاغذ سے متعلق مواد ڈھونڈنے میں کافی وقت لگا اور آٹھ مہینے کے بعد مشکل سے مواد تیار کیا۔

هسو کا کہنا تھا کہ مرکزی کتابخانے کی مدد سے مخصوص مواد تیار ہوگیا۔

 

بازسازی قرآن 500 دستنویس در تایوان

هسو کا کہنا تھا کہ میں نہ بودھ مت ہوں نہ مسلمان تاہم ایک طویل عرصہ اس مقدس کتاب کی مرمت میں لگایا اور اس دوران میں نے کوشش کی کہ سور کا گوشت نہ کھاو۔

 

بازسازی قرآن 500 دستنویس در تایوان

اس قرآنی نسخے میں ۷۵ سورے موجود ہیں جو چار خطاط کے توسط سے مختلف سیاہی کی مدد سے لکھا گیا ہے اور یہ قرآن پندرہویں یا سولویں صدی سے متعلق بتایا جاتا ہے۔/

 

4133201

نظرات بینندگان
captcha