ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق «بیدار ضمیر» کے عنوان سے اسٹال پر اہم علمی، ادبی اور کھیل کے میدان کی شخصیات کی تصاویر پی کردی گیی ہیں جنمیں فلسطینی کاز کی حمایت پر تاکید کرتے ہوئے غاصب رژیم کے مظالم اور فلسطینی قتل عام کی مذمت کی گیی ہے۔
ان شخصیات میں قابل ذکر ناموں میں میراڈونا، کریسٹین رونالڈو، اریک کانتونا، کاکا، ریوفرڈینانڈ، مسعود اوزیل کھلاڑیوں میں اور راجر واٹرز، رابرٹ ڈنیرو، مارک رافلو، راسل ایڈوارڈ، خاویر باردم اور انکی زوجہ پنہ لبپ کروز، جیجی حدید اور جی کی رولنگ شامل ہیں۔
اس اسٹال پر غاصب فورسز کے ہاتھوں میں فلسطینی بچوں پر مظالم کو " پناہ سے محروم بچے" کے عنوان سے تصویری نمایش میں پیش کیا گیا، جب کہ صحافیوں پر مظالم اور فلسطینی قیدیوں کی مظلومیت سمیت دیگر مظالم کو مختلف عنوانات سے پیش کرنے کی کوشش کی گیی ہے۔
اس اسٹال کے ساتھ فلسطینی روایتی لباس میں تصاویر لینے کا بھی اہتمام کیا گیا تھا۔/
4133350