ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی عربی 21 کے مطابق ایک چینی شہری کو رسول اکرم(ص) کی توہین کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا تھا: نام اس کا تیان ہے ان کو اتوار کی رات سینکڑوں پاکستانی ملازمین کے مظاہرے کے بعد گرفتار کیا گیا ہے۔
پولیس افیسر ناصر خان نے داسو ڈیم پروجیکٹ میں مصروف اس چینی شہری کو گرفتار کرنے کی خبر دی ہے۔
ناصر خان کا کہنا تھا: کام اور پروجیکٹ پر مظاہرہ ہوا جس کے بعد اس کو گرفتار کرلیا گیا ہے اور اس کے متعلق بتایا جاتا ہے کہ ایک دو اسٹاف کو نماز کے بہانے وقت ضائع کرنے پر سرزنش کی گیی جب کے ملازمین کا کہنا تھا کہ اس نے توہین رسالت کی ہے۔
پاکستانی پولیس کے مطابق تیان ایک ٹرانسپوٹ پروجیکٹ کا انچارج ہے اور اگر تحقیقات سے ثابت ہوا کہ انہوں نے توہین رسالت کی ہے تو قانونی چارہ جوئی کی جائے گی۔
سوشل میڈیا پر ویڈیوز وائرل ہورہی ہیں جس سے معلوم ہوتا کہ بڑی تعداد میں مظاہرین داسو پروجیکٹ کے باہر مظاہرے کررہے ہیں۔/
4135315