ایکنا نیوز- خبررساں ادارے کویت نیوز کے مطابق کویت کے ادارے امور فلاح و بہبود کے تعاون سے بین الاقوامی کتب نمایش منعقد کی گیی ہے۔
اتوار سے شروع ہونے والی یہ کویت میں پینتالیسویں کتب نمایش ہے جو اس سال«مطالعه، زندگی ہے» میں چھ مئی تک جاری رہے گی۔
مشرف نامی علاقے میں منعقدہ نمایش روزانہ صبح نو بجے سے ایک بجے اور پھر ۴:۳۰ سے ۱۰ بجے رات تک کھلی رہے گی۔
نمایش کے ڈائریکٹر عبدالرحمن عبدالله الشطی کا اس بارے کہنا تھا: پینتالیسویں بین الاقوامی نمائش اس سال " فیملی کلچر" کے عنوان سے کویت اور دیگر ممالک کے پبلیکشن کے ساتھ منعقد کی گیی ہے۔
انکا کہنا تھا: ادارہ فلاح و بہبود کویت پہلا کویتی ادارہ ہے جس اس طرح کتب میلے کا اہتمام کررہا ہے اور چوالیس سال سے یہ سلسلہ جاری ہےتاہم پچھلے سال کورونا کی وجہ سے یہ منعقد نہ ہوسکی تاہم
اب دوبارہ منعقد ہورہی ہے تاکہ اسلامی کچلر اور تعلیمات کو عام کراسکے۔
الشطی کے مطابق اس سال نمایش میں بعض کویتی دانشوروں کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔
کویت کے وزارت اطلاعات کے ترجمان انور مراد کا کہنا تھا: نمایش میں ۴۹ نشریاتی ادارے شریک ہیں جنمیں کویت کے ۱۹ اور کویت کے باہر دیگر باری ممالک کے ۳۰ پبلشرز شریک ہیں اور اس نمایش میں ۷ هزار ۳۰۱ عنوانات پر کتب موجود ہیں۔/
4137389