بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کی برسی بغداد میں

IQNA

بانی انقلاب اسلامی امام خمینی (ره) کی برسی بغداد میں

9:26 - June 05, 2023
خبر کا کوڈ: 3514421
عراقی مجلس اعلی اسلامی کی جانب سے امام خمینی (ره) کی برسی پر نشست منعقد کی گیی۔

ایکنا نیوز کے مطابق ایرانی سپریم کونسل کے آیت‌الله محسن حیدری یکی نے امام خمینی کی برسی پر منعقدہ تقریب سے خطاب میں کہا: عراق کی مجلس اعلی اسلامی کی جانب سے منعقدہ اس نمایش میں شرکت اعزاز کی بات ہے اور بلاشک امام خمینی صرف ایران یا ایرانیوں تک محدود نہیں کیونکہ انقلاب اسلامی کی تحریک تمام مسلمانوں کی تحریک ہے۔

 

انکا کہنا تھا: امام خمینی (ره) کی روش اہل بیت اطھار کی روش ہے انہوں نے تمام انحرافی مکاتیب کا بھرپور مقابلہ کیا جو محروموں کی تحریک کو کمزورکرنے کے درپے تھے۔

 

آیت‌الله سید یاسین موسوی کا کہنا تھا: امام خمینی (ره) نے عزم راسخ کے ساتھ دنیا کے مظلوموں میں امید کی کرن پیدا کی۔

 

انکا کہنا تھا کہ  امام خمینی (ره) کا مقصد تمام امت مسلمہ کی سربلندی تھا اور انکی ٹارگٹ ایران تک محدود نہ تھا۔

 

آیت‌الله موسوی کا کہنا تھا: امام (ره) نے دنیا بھر کے مظلوموں کو جگایا اور انکو ایک روشن راستہ دکھایا۔/

 

4145654

نظرات بینندگان
captcha