مصر؛ حفظ قرآن کی آن لائن محافل کا اہتمام

IQNA

مصر؛ حفظ قرآن کی آن لائن محافل کا اہتمام

11:54 - June 10, 2023
خبر کا کوڈ: 3514442
وزارت اوقاف مصر کی جانب سے تین آن لائن قرآنی محافل منعقد کی جارہی ہیں۔

ایکنا نیوز- خبررساں ادارے اخبار الیوم کے مطابق وزارت اوقاف مصر کی جانب سے آن لائن قرآنی محفلوں کا سلسلہ شروع کیا جارہا ہے اور اس حوالے سے منعقد محفل میں 85 قرآء مختلف ممالک سے شرکت کرچکے ہیں۔

 

 وزارت خانے کے بیان میں کہا گیا ہے:  وزارت اوقاف مصر کی جانب سے ترویج و تصحیح قرائت و تلاوت قرآن اور تبلیغ قرآن کے حوالے سے قرآنی محافل آن لائن منعقد کرانے کا اہتمام کیا گیا ہے.

 

ان محافل میں شریک قرآء کو خاص کورسز کے بعد وزارت کی جانب سے تصدیقی اسناد بھی دیے جائیں گے۔

 

اس حوالے سے پہلی آن لائن محفل قرآن میں روس سے گیارہ قاری، امریکہ سے پانچ قاری، فرانس پانچ، جرمنی چار اور نایجیریا، کانگو، کمبوڈیا سے قرآء شریک ہوچکے ہیں۔

 

قابل ذکر ہے کہ حالیہ برسوں میں جدید ٹیکنالوجی سے استفادے کے لیے ان پر کام شروع کیا گیا ہے اور بظاہر لگتا ہے کہ قرآنی شعبوں میں ان شعبوں اور وسائل سے استفادے کا رجحان بڑھتا جارہا ہے اور جلد ان کے زریعے تجربوں کے تبادلے کا سلسلہ نکل سکتا ہے۔/

 

4146218

نظرات بینندگان
captcha