ایکنا نیوز کے مطابق بڑے بڑے شہروں سے لے کر چھوٹے چھوٹے گاؤں بستی تک ہر جگہ پر کربلا کے مظلوموں کو پرسہ دیا جا رہا ہے کہیں ماتم اور نوحوں کی صدا بلند ہے تو کہیں مجلسوں کی آوازیں گلی کوچے میں گونج رہی ہیں اور کہیں جلوس محرم کی تیاریوں میں لگے نوجوان دکھائی دیتے ہیں۔
10 محرم کو پورے ہندوستان میں سرکاری چھٹی ہوتی ہے جو ہندوستان کے سماج میں امام حسین علیہ السلام کی عظمت کا پتہ دیتی ہے۔
اس ملک میں شیعوں کے ساتھ اہل سنت بھی اور مسلمانوں کے ساتھ غیر مسلم یعنی ہندو سکھ اور دوسرے مذہبوں کے لوگ بھی امام حسین کا غم مناتے ہیں۔
نیچے بعض علاقوں کی کچھ تصویریں پیش خدمت ہیں: