پاکستان: توہین قرآن نے بقائے باہمی کو نقصان پہنچایا

IQNA

پاکستان: توہین قرآن نے بقائے باہمی کو نقصان پہنچایا

6:58 - July 27, 2023
خبر کا کوڈ: 3514679
ایکنا اسلام آباد: شهباز شریف، نے مغربی ممالک میں توہین قرآن کو بین المذاہب کے لیے نقصان دہ قرار دیا۔

ایکنا- ٹریبون نیوز کے مطابق پاکستان نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے قرآن سوزی کے خلاف مشترکہ لایحہ عمل بنانے پر زور دیا۔

پاکستانی وزیراعظم شهباز شریف نے ٹوئٹ کیا ہے: اس شیطانی اقدام کو مکرر انجام دینا  ایک خاص مقصد کے تحت ہے اور اس کا نشانہ بقائے باہمی اور بین المذاہب ہم آہنگی کو نقصان پہنچانا ہے۔


 انکا مزید کہنا تھا: ڈنمارک میں توہین قرآن نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچایا اور ہم پاکستان میں اس پر سخت ناراضی کا اظھار کرتے ہیں۔


    شهباز شریف نے عالمی اور مذہبی رہنماوں پر روک تھام کا مطالبہ کرتے ہوئے لکھا: اجازه اجازت نہیں ملنی چاہیے کہ چند لوگ دنیا کے اربوں لوگوں کے جذبات کو ٹھیس پہنچائے. 

 

حسین براهیم طه جنرل سیکریٹری اسلامی تعاون تنظیم(OIC)  نے پاکستانی کاوشوں کو سراہا ہے اور انہوں نے پاکستانی وزیر خارجہ بلاول بھٹو سے ٹیلی فونک گفتگو میں پاکستانی کردار کی تعریف کی ہے۔

 

پاکستانی وزیر خارجہ نے توہین قرآن کی شدید مذمت کرتے ہوئے پاکستان میں یوم تقدیس قرآن اور پارلیمنٹ میں قرارداد مذمت کے حوالے سے او آئی سی سربراہ کو آگاہ کیا۔/

 

4157924

نظرات بینندگان
captcha