سپاہ اپنی نوعیت میں منفرد فورس ہے

IQNA

رھبر انقلاب؛

سپاہ اپنی نوعیت میں منفرد فورس ہے

3:48 - August 18, 2023
خبر کا کوڈ: 3514791
ایکنا تھران: سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی تمام شعبوں سماجی، عسکری اور فلاحی میدان میں شاندار خدمات قابل فخر ہے۔

ایکنا نیوز- رہبری ویب سائٹ کے مطابق انقلاب اسلامی آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے اس موقع پر اپنے خطاب میں فرمایا کہ دشمن سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی اور عوامی رضا کار فورس بسیج کی شبیہ بگاڑ کر دنیا کے سامنے پیش کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔

 

آیت اللہ العظمی سید علی خامنہ ای نے فرمایا کہ اس کی وجہ یہ ہے کہ سپاہ پاسداران اور رضا کار فورس بسیج دونوں مقبول ہیں اوران کی اس مقبولیت سے ایران کے دشمن بوکھلاہٹ میں مبتلا ہیں۔

 

آپ نے فرمایا کہ دشمن مختلف حیلے بہانوں سے سپاہ پاسداران کی ساکھ متاثر کرنے کی کوشش میں ہیں تا کہ اس کو نمونہ عمل اور آئیڈیل بنا کر دنیا میں اس کی پیروی نہ کی جائے۔

 

رہبر انقلاب اسلامی نے فرمایا کہ آج سپاہ پاسداران دنیا کی سب سے بڑی انسداد دہشت گری فورس اور ایک منظم و مسلح ادارہ ہے۔

 

آپ نے فرمایا کہ سپاہ پاسداران ایسے ایسے کارنامے انجام دینے پر قادر ہے جو دنیا کی بڑی فوجیں انجام دینے سے عاجز ہیں۔

 

4163096

نظرات بینندگان
captcha