ایکنا نیوز- ادارہ ثقافت و تعلقات اسلامی کے مطابق اسلام آباد میں مسیحی رہنماوں نے ایرانی ثقافتی ایمبیسیڈر احسان خزاعی سے ملاقات میں مذاہب کے احترام اور اور قرآن کے تقدس پر تاکید کرتے ہوئے بین لااقوامی سطح پر شدت پسندی کو روکنے کا مطالبہ کیا۔
ایرانی ثقافتی نمایندہ «احسان خزاعی»، نے مسیحی رہنماوں کی یکجہتی کو سراہتے ہوئے توہین قرآن کے حوالے سے انکو موقف کو خوش آیند قرار دیا۔
انہوں نے اسلام اور مسیحیت میں مشترکات پر تاکید کرتے ہوئے کہا: اسلام امن و محبت کا دین ہے جو بقائے باہمی پر تاکید کرتا ہے اور اس سازش کا مقصد صرف اسلام نہیں بلکہ ٹارگٹ تمام آسمانی مذاہب ہے لہذا اس حؤالے سے سب کی وحدت ضروری ہے۔
انکا کہنا تھا کہ اس سازش کو روک دی جائے تاکہ اربوں انسانؤں کے جذبات کو مجروح نہ کیا جائے اور ایسے واقعات میں ملوث لوگوں کی سزا ضروری ہے۔
مسیحی نمایندے «کريسٹوفر شرف»، کا اس ملاقات میں کہنا تھا کہ ڈنمارک میں کا واقعہ افسوسناک اور قابل مذمت ہے اور مسیحی برادری اس کی شدید مذمت کرتی ہے اور ہمارا ایمان ہے کہ کوئی مسیحی ایسی حرکت نہیں کرتا۔
انہوں نے سوئیڈن میں اس سازش کے حوالے سے کہا کہ لگتا ہے فتنہ ڈالنے والوں کا مقصد اختلافات ایجاد کرانا اور مسلم عیسائی فسادات کرانا ہے لہذا اس حوالے سے ہم سب کو ہوشیار رہنا چاہیے۔/
4169336