ایکنا نیوز- خبررساں ادارے «فلسطین الیوم» کے مطابق عبریوں کے سال نو اور یہودی عید کے موقع پر فلسطینیوں نے بھی مسجد الاقصی میں حاضری یقینی بنا دی۔
فلسیطنیوں نے سخت رکاوٹوں کو توڑتے ہوئے نماز فجر کی ادائیگی کے لیے مسجدالاقصی پہنچے۔
بہت سی فلسطینی تنظیموں اور اداروں نے فلسطینیوں کو دعوت دی تھی کہ وہ صہیونی سازش کی شکست کے لیے مسجد الاقصی میں حاضری کو یقینی بنائے۔
العالم نیوز کے مطابق فلسطینی اتھارٹی کے محمود عباس، نے مقبوضہ علاقوں میں کشیدگی کو خطرناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے : «ہم اسرائیل کو ذمہ دار سمجھتے ہیں».
فلسطینی وزارت صحت نے خبر دی ہے کہ جمعے کو ایک فلسطینی جوان صہونی فورسز کی فائرنگ سے شہید ہوا ہے جہاں غاصب فورسز نے کفردن جو مغربی جنین کا گاوں ہے وہاں حملہ کا اور مظاہرین نے آنسو گیس کی شیلنگ کے ساتھ فایرنگ کی ۔
حماس تحریک کے ترجمان حازم قاسم، نے کویتی وزیر صحت اقدام احمد العوضی کے صہونی مخالف اقدام کو سراہا جو انہوں نے اقوام متحدہ میں انجام دیا۔/
4170416