شیخ زکزاکی: امید ہے انقلاب اسلامی پوری دنیا میں تبدیلی لائے گا+ تصاویر

IQNA

تھران میں داخلے پر؛

شیخ زکزاکی: امید ہے انقلاب اسلامی پوری دنیا میں تبدیلی لائے گا+ تصاویر

4:55 - October 12, 2023
خبر کا کوڈ: 3515094
ایکنا تھران: نایجیریا کے معروف رہنما تھران داخل ہونے پر اپنے پہلے بیان میں کہا کہ امید ہے کہ انقلاب اسلامی ظھور امام کا پیش خیمہ ہوگا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق نایجرین شیعوں کے روحانی پیشوا اور انقلابی رہنما شیخ ابراہیم زکزاکی تہران پہنچے تو مختصر گفتگو میں استقبال کرنے والوں سے خطاب میں کہا: جان لو کہ ہم دنیا میں امتحان کے لیے آئے ہیں، ہم نے آٹھ سال ایک بڑے امتحان کا سامنا کیا جو بخوبی گزر گیا اور انشاللہ امید ہے کہ انقلاب پوری دنیا میں تبدیلی لائے گا جو ظھور امام کا پیش خیمہ ہوگا۔

 

انکا کہنا تھا: بہت خوشی ہے کہ اس تعداد میں آپ لوگ میرے استقبال کے لیے یہاں آئے ہیں اور شکریے کے الفاظ نہیں میرے پاس۔

تھران میں امام خمینی ائیرپورٹ پر طلبا اور عوام کی بڑی تعداد استقبال کے لیے موجود تھے۔

 

استقبال کرنے والوں کے ہاتھوں میں شیخ زکزاکی ، سردار قاسم سلیمانی اور آیت اللہ خامنہ ای کی تصاویر موجود تھے۔

 

بتایا جاتا ہے کہ انکے سفر کا مقصد تھران میں علاج کرانا ہے، شیخ زکزاکی سات سال پہلے نایجرین فوج کی فائرنگ سے زخمی ہوگیے تھے ایک آنکھ ضائع ہوچکی ہے اور جسم میں کافی مواد موجود ہیں۔

 

شیخ زکزاکی: امیدواریم انقلاب اسلامی تحول را در همه دنیا ایجاد کند

 

ابراهیم زَکزاکی (پیدایش ۱۳۳۲ش)، نایجرین شیعہ رہنما انقلاب اسلامی اور امام خمینی سے متاثر ہوکر شیعہ ہوچکے تھے اور انہوں نے نایجیریا میں تین سو مدارس قایم کیے۔/

 

 

4174552

نظرات بینندگان
captcha