فلسطینی خاتون نے بمباری میں بھی قرآن نہ چھوڑی+ تصاویر

IQNA

فلسطینی خاتون نے بمباری میں بھی قرآن نہ چھوڑی+ تصاویر

4:25 - October 21, 2023
خبر کا کوڈ: 3515144
ایکنا قدس: خان یونس میں فلسطینی زخمی خاتون کو ملبے سے زندہ نکالی گیی جنکے ہاتھ میں قرآن موجود تھا۔

ایکنا نیوز- فلسطین الیوم نیوز کے مطابق خدا پر یقین اور ایمان اور صبر واستقامت میں فلسطینی مرد و خواتین ایک نئی تاریخ رقم کررہی ہیں۔

گذشتہ رات بھی اسرائیلی جنگی طیاروں نے خان یونس میں غزہ کے جنوبی علاقوں پر شدید بم باری کی جسمیں کافی تباہی ہوئی اس موقع پر ایک تباہ شدہ گھر کے ملبے سے ایک فلسطینی خاتون کو نکالی گیی جو تلاوت قرآن کررہی تھی جب بم باری ہوئی۔

 

جب امدادی رضا کاروں نے انکو ملبے کے نیچے سے نکالا تو انکی حیرت ہوئی کہ ملبے کے نیچے میں اس خاتون نے مضبوطی سے قرآن پکڑ رکھی تھی۔

زخمی فلسطینی خاتون کو ناصر ہسپتال جو خان یونس میں واقع ہے منتقل کی گیی تاہم وہ کسی کو قرآن نہیں دے رہی کیونکہ انکا کہنا تھا کہ انکے زخموں کو قرآن کی تلاوت مرہم دیتی ہے۔/

 

 

۔

 

3515143

ٹیگس: غزہ ، قرآن ، زخمی ، خاتون
نظرات بینندگان
captcha