ایکنا نیوز- نیوز چینل الجزیرہ کے مطابق حماس کی رکن اور بانیوں میں شمار ہونے والی خاتون غزہ میں بم باری کے نتیجے میں درجہ شہادت پر فایز ہوچکی ہے۔
فلسطین کی قانون ساز اسمبلی نے جمیله الشنطی کی شھادت پر دکھ کا اظھار کرتے ہوئے انکی خدمات کو سراہا۔
مذکورہ اسمبلی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ جمیله الشنطی کی زندگی قربانی، کوشش اور جذبوں سے سرشار رہی جنہوں نے فلسطین کی آزادی کے لیے پارلیمنٹ، یونیورسٹی، دفاع اور تعلیم ہر شعبے میں کوشش کی۔
جمیله الشنطی جو مصر کی عین شمس یونیورسٹی سے سال 1987 کو فارغ التحصیل ہوئی تھی اور وہ حماس کی بانیوں میں شمار کی جاتی ہے جنہوں نے خواتین ونگ میں کافی خدمات حاصل کی ہے۔
وہ سال 2013 میں دبی کالج سے ڈاکٹریٹ کے بعد اسی سال فلسطین میں وزارت أمور خواتین میں اعلی عہدے پر فایز ہوئیں۔
انہوں نے سال 2021 کو سیاسی حوالے سے یونیورسٹیز اور دارالقرآن شعبوں میں اعلی عہدوں پر خدمات انجام دی۔/