ایکنا نیوز- نیوز ایجنسی " صدی البلد" کے مطابق الازھر اسلامی مرکز کے تحقیقی مرکز کے نایاب نسخوں کی نمائش
«في صحف مكرمة» کے عنوان سے کویت ایوارڈ قرآنی مقابلوں کے ہمراہ منعقد کی گیی ہے جہاں نایاب خطی نسخے موجود ہیں۔
اس نمایشگاہ میں الازھر کی صحف کمیٹی کی کاوشوں کو بھی پیش کی گیی ہے جسمیں قرآن کی اشاعت کے مختلف مراحل اور تاریخ کو اجاگر کیا گیا ہے۔
الازھر اسلامی مرکز کے تحقیقی شعبے کے انچارج نظیر عیاد کے حوالے سے کہا : الازھر مرکز اشاعت قرآن کا زندہ میوزیم کہا جاسکتا ہے۔
انکا کہنا تھا: الازھر لایبریری میں 970 نایاب قرآنی نسخے موجود ہیں جو چوتھی صدی ہجری سے لیکر تیرہویں صدی ہجری تک سے متعلق ہیں۔
مذکورہ قرآنی نسخے شایر اور ساخت کے حوالے سے نایاب خطاطی کے نمونے ہیں۔
عیاد کا کہنا تھا: الازھر کے قرآنی خزینے شکل، سایز اور آرایش کے حوالے سے منفرد اور نایاب ہیں۔
قابل ذکر ہے کہ بارہویں کویت ایوارڈ مقابلے بدھ کے دن سے مختلف اسلامی اور عربی ممالک کے امیدواروں کی شرکت کے ساتھ جاری ہیں جسمیں ایران سے تین نمایندے بھی شریک ہیں۔/
۔
4180950