ایکنا نیوز کے مطابق، مینوئل بیسلر، انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے نائب صدر نے فلسطین کی حمایت میں بین الاقوامی انسانی کانفرنس میں شرکت کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے امداد میں اضافہ کیا جانا چاہیے اور بین الاقوامی ریڈ کراس نے بطور عالمی ادارہ تین مسائل پر توجہ مرکوز کی انہوں نے کہا: عالمی ریڈ کراس کی طرف سے شہریوں کو امداد فراہم کرنے اور بین الاقوامی قوانین کی بنیاد پر ان کی جانوں اور سلامتی کے تحفظ پر زور دیا گیا ہے.
انہوں نے مزید کہا: خواتین، بچے اور بوڑھے محفوظ مقامات کی تلاش میں ہیں اور غزہ کی مدد کرنے والے فرنٹ لائن اداروں کو اس سلسلے میں اپنا فرض پورا کرنا چاہیے.
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے نائب صدر نے اس بات پر زور دیا کہ امداد اور امدادی ممالک اور تنظیموں کو غزہ کی مدد کے لیے ہم آہنگی اور انضمام کرنا چاہیے، کیونکہ غزہ کے حالات کو ایک جامع نقطہ نظر کی ضرورت ہے، انکا کہنا تھا: غزہ میں امدادی ادارے مشکل اور خطرناک صورتحال میں ہیں۔ غزہ کو زیادہ سے زیادہ وسیع امداد کی ضرورت ہے۔ ایندھن اور ایمبولینس کی کمی غزہ میں امداد کی دشواری میں اضافہ کررہی ہے.
انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈ کراس کے عہدیدار نے غزہ کی صورتحال پر فوری ردعمل کی اہمیت کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ مسئلہ نہ صرف ایک سیاسی مسئلہ بلکہ سیاسی حل کا بھی طلبگار ہے.
فلسطینی خواتین اور بچے؛ صہیونی حکومت کے جرائم کا سب سے بڑا شکار
یونس الخطیب، فلسطینی ہلال احمر سوسائٹی کے سربراہ، جو ویڈیو کمیونیکیشن کے ذریعے کانفرنس میں موجود تھے، غزہ کے خلاف صہیونی حکومت کے 100 دن کے جرائم اور ان سانحات سے متعلق اعدادوشمار کا حوالہ دیتے ہوئے، انہوں نے کہا: "ان جرائم کا سب سے بڑا شکار خواتین اور بچے ہیں؛ یونیورسٹیاں، ہسپتال، اسکول، مساجد، ... غزہ میں تباہ ہو گئے اور آبادی بے گھر ہو گئی ہے۔
آج اتوار کو نیشنل ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ سوسائٹیز کے صدور اور سینئر رہنماؤں کی موجودگی کے ساتھ غزہ کی حمایت میں انسانی ہمدردی کی کانفرنس؛ تہران میں منعقد ہو ئی۔
اس بین الاقوامی کانفرنس کا مقصد عالمی ریڈ کراس اور ریڈ کریسنٹ موومنٹ کے ساتھ فوری ریلیف، مربوط ہم آہنگی کے لیے عالمی حل پیدا کرنا، دیرپا جنگ بندی بنانے اور غزہ کی مدد کے لیے ہنگامی بین الاقوامی فنڈ بنانے کے لیے مختلف حلوں کا جائزہ لیا گیا۔/
4195019