اسرائیل حامی کینیڈین نمایندوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا جایے گا

IQNA

اسرائیل حامی کینیڈین نمایندوں کو مسجد میں داخل ہونے سے روکا جایے گا

7:42 - February 25, 2024
خبر کا کوڈ: 3515924
ایکنا: رمضان المبارک کے قریب آنے پر کینیڈا کے چند اداروں نے خبردار کیا ہے کہ اگر اراکین پارلیمنٹ غزہ جنگ بندی پر کام نہ کرے گا تو رمضان میں انکو مساجد میں آنے کی اجازت نہ ہوگی۔

ایکنا نیوز- کینیڈا نیوز 24 کے مطابق کینیڈین اسلامی گروپوں کے ایک الاینس نے اس ملک کے پارلیمنٹیرینز کے سامنے اعلان کیا ہے کہ وہ غزہ کی جنگ کو فوری طور پر ختم کرنے کا مطالبہ کریں اور اقوام متحدہ کے پناہ گزینوں کے امدادی ادارے سے نئی امداد کا مطالبہ کریں اور جنگی جرائم کی روک تھام کا مطالبہ کریں۔ صیہونی حکومت کی مذمت کریں ورنہ انہیں مساجد میں داخل نہیں ہونے دیا جائے گا۔

کینیڈا کی نیشنل مسلم کونسل کے اراکین اور اس ملک کی متعدد مشہور مساجد کے دستخطوں والے ایک کھلے خط میں لکھا ہے: جو نمائندے ان وعدوں سے سرِعام انکار کریں گے انہیں مسلمانوں کے اجتماعات میں تقریر کرنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

 

اس خط میں کہا گیا ہے: رمضان انسانیت کا مہینہ ہے اور اس سال پہلے سے زیادہ صرف وہی نمائندے موجود ہوں گے جو انسانیت کے ساتھ ہماری وابستگی کا اظہار کرتے ہیں۔

اس خط میں اس بات پر بھی زور دیا گیا ہے: نمائندوں کو اسرائیلی ہتھیاروں اور فوجی سازوسامان کے استعمال کی مخالفت کرنی چاہیے اور انتقامی کارروائی کے خوف کے بغیر فلسطینی قوم کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے کینیڈا کے عوام کے حق کا دفاع کرنا چاہیے۔/

 

4201490

..

نظرات بینندگان
captcha