پاپ عظیم ترین مسجد کا دورہ کریں گے

IQNA

پاپ عظیم ترین مسجد کا دورہ کریں گے

6:51 - June 21, 2024
خبر کا کوڈ: 3516611
ایکنا: پاپ فرانسیس، ستمبر میں انڈونیشیاء میں بین المذاہب نشست کے دوران عظیم مسجد کا دورہ بھی کریں گے۔

ایکنا نیوز- جکارتہ پوسٹ کے مطابق، انڈونیشیا کے دارالحکومت میں استقلال مسجد کے امام، نصرالدین عمر نے اعلان کیا کہ رومن کیتھولک چرچ کے رہنما، پوپ فرانسس، ستمبر 2024 کے اوائل میں انڈونیشیا کا دورہ کریں گے جہاں وہ مذہبی رہنماؤں سے ملاقات میں شرکت کریں گے۔
 
نصرالدین نے جکارتہ کے وسط میں واقع استقلال مسجد میں عید الاضحی کی نماز ادا کرنے کے بعد کہا: انشاء اللہ پوپ 3 سے 6 ستمبر  تک انڈونیشیا کا دورہ کرنے والے ہیں۔ وہ 5 ستمبر کو استقلال مسجد کابھی دورہ کریں گے۔
 
استقلال مسجد کے بورڈ کے چیئرمین اسماعیل کاویڈو نے بھی کہا کہ پوپ فرانسس کی آمد پاپوا نیو گنی، مشرقی تیمور اور سنگاپور سمیت کئی ممالک کے ان کے ایشیائی دورے کا حصہ ہوگی۔ انہوں نے مزید کہا: انڈونیشیا ان کی پہلی منزل ہوگی۔
 
 پوپ فرانسس 4 ستمبر کو کیتھیڈرل کا دورہ کریں گے اور اگلے دن 5 ستمبر کو استقلال مسجد جائیں گے۔
 
 انہوں نے کہا: "پوپ اس ملاقات میں انڈونیشیا کے تمام مذہبی رہنماؤں سے ملاقات کریں گے۔" اس میٹنگ میں نہ صرف علماء اور پادری بلکہ دیگر مذاہب جیسے بدھ مت کے ماننے والے، ہندو اور کنفیوشینسٹ بھی شریک ہوں گے۔  اس تقریب میں تقریباً 150 لوگ شرکت کریں گے۔
 
انڈونیشیا کی وزارت خارجہ نے پوپ کے دورے کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے اعلان کیا کہ یہ دورہ نہ صرف کیتھولک بلکہ ملک کی تمام مذہبی برادریوں کے لیے اہم ہے۔ وزارت نے امید ظاہر کی کہ اس سفر سے رواداری، اتحاد اور عالمی امن کے پیغام کو تقویت ملے گی۔
 
 

4222213

نظرات بینندگان
captcha