ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں سے بچنے کیلئے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور

IQNA

ایکنا رپورٹ؛

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں سے بچنے کیلئے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور

5:00 - October 02, 2024
خبر کا کوڈ: 3517202
ایکنا: 400 سے بیلسٹک میزائل داغے جنمیں نوے فیصد آئرن ڈوم کو شکست دیتے ہوئے اہم ترین فوجی اور حساس تنصیبات پر جالگے۔

ایران کا اسرائیل پر بڑا حملہ، میزائلوں سے بچنے کیلئے لاکھوں اسرائیلی شیلٹرز میں چھپنے پر مجبور

ایکنا انٹرنیشنل ڈیسک- عالمی اور ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل کی جانب 400 بیلسٹک میزائل اصفہان، تبریز، خرم آباد، کرج اور اراک سے فائر کیے جس کے بعد مقبوضہ بیت المقدس سمیت اسرائیل بھر میں سائرن بجنے لگے۔
میزائل حملوں کے بعد اسرائیلیوں نے بنکرز میں پناہ لی۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق تل ابیب اور شیرون میں راکٹ گرنے کی اطلاعات موصول ہوئی ہیں اور اسرائیلی ایمبولینس سروسز نے متعدد افراد کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔
بائیڈن کا امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مارگرانے کا حکم
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی فوج کو اسرائیل آنے والے ایرانی میزائلوں کو مار گرانے کا حکم دے دیا۔
وائٹ ہاؤس کے مطابق امریکی صدربائیڈن ایرانی حملوں کی صورتحال کا جائزہ لے رہے ہیں اور ان کے ساتھ نائب صدر کاملہ ہیرس بھی وائٹ ہاؤس میں موجود ہیں۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے بیان جاری
سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی نے اسرائیل پر میزائل حملہ کردیا ہے۔
سپاہ پاسداران انقلاب کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تہران میں شہید اسماعیل ہنیہ، بیروت میں سید حسن نصراللہ اور سپاہ پاسداران انقلاب کے مشیر جنرل نیلفروشان پر صہیونی حملے کے جواب میں سپاہ پاسداران انقلاب اسلامی کی فضائیہ نے اسرائیل کے اندر اہم تنصیبات پر بیلسٹک میزائل حملہ کردیا ہے۔
بیان میں انتباہ کیا ہے کہ اگر صہیونی حکومت کی جانب سے کسی قسم کی غلطی کی گئی تو دندان شکن جواب دیا جائے گا۔
ایرانی میڈیا کے مطابق کہا جاتا ہے کہ ان حملوں میں کم از کم بیس ایف 35 طیارے تباہ ہونے کے علاوہ حساس ترین تنصیبات کو کامیابی سے نشانہ بنایا گیا۔
ایران زرائع کے مطابق اسرائیلی آئرن ڈوم ان میزائیلوں کو روکنے میں مکمل ناکام رہا ہے اور نوے فیصد سے زائد میزائیل درست نشانوں پر لگے ہیں۔/

 

نظرات بینندگان
captcha