ایکنا کی الجزیرہ سے منقولہ رپورٹ کے مطابق، قابض فوج کے ترجمان نے پلیٹ فارم ایکس پر لکھا کہ صہیونی جنگی طیاروں نے غزہ شہر کے مغربی علاقے میں واقع ساحلی کیمپ میں فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے اقوام متحدہ کے ریلیف اور ورک ایجنسی (اونروا) کے تحت "اسماء" اسکول پر بمباری کی۔
صہیونی حکومت کے ترجمان نے دعویٰ کیا کہ اس حملے میں حماس کے چند ارکان کو نشانہ بنایا گیا، جنہیں وہ "حماس کے تخریب کار" کہہ رہے ہیں اور جو اس کے بقول اسکول کو کمانڈ اور کنٹرول مرکز کے طور پر استعمال کر رہے تھے۔ انہوں نے مزید دعویٰ کیا کہ اس حملے میں زخمی ہونے والے کچھ صحافی حماس کے رکن تھے۔
فلسطینی طبی ذرائع کے مطابق، صہیونی حکومت کی اس بمباری میں "اسماء" اسکول کو نشانہ بنایا گیا، جس میں کم از کم 11 فلسطینی شہید اور تقریباً 20 افراد زخمی ہوئے، جن میں تین صحافی بھی شامل ہیں۔
نیز، بمباری کے بعد کی ابتدائی لمحات کی ویڈیو میں غزہ کی "اسماء" مسجد کے مناظر دکھائے گئے ہیں۔/
4244783