ایکنا نیوز، الجزیرہ مباشر نیوز کے مطابق، حماس کے سیاسی دفتر کے رکن کمال ابوعون نے انصار النبی عالمی تنظیم کی تیسری سالگرہ کے موقع پر منعقدہ کانفرنس میں کہا کہ "میری روزانہ شہید یحییٰ سنوار (ابوابراہیم) سے ملاقات ہوتی تھی۔ یہ شخص قیادت کی خصوصیات رکھنے سے پہلے ایمان کی بلند صفات کا حامل تھا، کیونکہ اس کی تربیت مساجد اور قرآن کی محافل میں ہوئی تھی۔
انہوں نے اس قربت کے حوالے سے ایک موقع کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ "ایک بار شہید سنوار نے حماس کو چار لاکھ ڈالر دیے، جن میں سے دو لاکھ ڈالر دارالقرآن کی مدد کے لیے اور دو لاکھ ڈالر القسام بریگیڈ (حماس کے عسکری ونگ) کی مدد کے لیے مختص کیے۔
ابوعون نے مزید کہا، "شہید سنوار ہمیشہ کہتے تھے کہ میں قرآن کے حافظوں کو القسام کے مجاہدین کی طرح دیکھتا ہوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج جو لوگ میدان جنگ میں نظر آ رہے ہیں، ان میں سے اکثر قرآن کے حافظ ہیں۔/
4245596