دہلی میں ایکنا کے نامہ نگار کی رپورٹ کے مطابق، دسمبر کے سرد موسم کے باوجود وادی کشمیر میں پیغمبر اسلام (ص) کی بیٹی حضرت فاطمہ زہرا (س) کا یوم ولادت مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منایا گیا۔
مقررین نے اپنے اپنے خطابات میں حضرت فاطمہ سلام اللہ علیہا کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی۔ کسی نے علم الہی، کسی نے خاص علمی ذہانت، کسی نے ایمان اور تقویٰ کا تذکرہ کیا۔
ذیل میں پروگرام کی تصویریں پیش خدمت ہیں:
تصویریں بشکریہ: ناظرہ خان