ایرانی صدر مسعود پزشکیان نے ایک پیغام میں حضرت عیسیٰ بن مریم علیہ السلام کے بابرکت میلاد اور نئے عیسوی سال 2025 کے آغاز پر پوپ فرانسس اور دنیا کے تمام موحدین کو مبارکباد دی۔ انہوں نے کہا کہ حضرت عیسیٰ مسیح علیہ السلام کے میلاد کی سالگرہ ایک روحانی موقع ہے جو ہمیں الٰہی احکام اور تمام انبیاء کے گرانقدر تعلیمات کو یاد دلانے کا موقع فراہم کرتا ہے، تاکہ انصاف، امن اور آزادی کو فروغ دیا جا سکے۔
ایکنا نیوز کے مطابق، صدارتی اطلاع رسانی ویب سائٹ کے حوالے سے مسعود پزشکیان نے پوپ فرانسس، جو دنیا کے کیتھولک مسیحیوں کے رہنما ہیں، کو اس مبارک موقع پر ایک تہنیتی پیغام بھیجا۔ اس پیغام میں انہوں نے کہا کہ عصر حاضر میں، انسانی معاشروں کے مسائل کو حل کرنے کے لیے ایک نئی نظر کی ضرورت ہے۔ اس تناظر میں انبیاء کرام کی اعلیٰ صفات پرغور و فکر موجودہ انسانیت کے لیے انسانی کمال کی طرف رہنمائی فراہم کر سکتا ہے۔
انہوں نے مزید امید ظاہر کی کہ نئے عیسوی سال کے آغاز پر ہم امن، سلامتی اور مظلوم و ستم رسیدہ اقوام خصوصاً فلسطینی عوام کے حق میں مؤثر اقدامات کا مشاہدہ کریں گے۔/
4256155