ایکنا نیوز، PLS48 نیوز کے مطابق ، جامعہ الازہر کے صدر سلامہ جمعہ داود نے اعلان کیا کہ یہ قرآنی مقابلے قاہرہ اور مصر کے مختلف علاقوں میں الازہر یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات کے لیے منعقد کیے جا رہے ہیں، جن میں نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والوں کے لیے قیمتی انعامات مختص کیے گئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ مقابلے کے اختتام پر پہلی پوزیشن حاصل کرنے والے کو 1 لاکھ مصری پاؤنڈ، دوسری پوزیشن والے کو 75 ہزار مصری پاؤنڈ، اور تیسری پوزیشن والے کو 50 ہزار مصری پاؤنڈ دیے جائیں گے۔
سلامہ داود نے مزید بتایا کہ چوتھی پوزیشن کے لیے 25 ہزار مصری پاؤنڈ اور پانچویں پوزیشن کے لیے 15 ہزار مصری پاؤنڈ کا انعام مقرر ہے، جبکہ پانچ اضافی طلبہ کو بھی 5 ہزار مصری پاؤنڈ کے ترغیبی انعامات دیے جائیں گے۔
انہوں نے اس مقابلے کو طلبہ و طالبات کے لیے اپنی حفاظت قرآن کے ہنر کو نمایاں کرنے اور قیمتی نقد انعامات حاصل کرنے کا سنہری موقع قرار دیا۔
الازہر یونیورسٹی کی انتظامیہ نے شرائط کا ذکر کرتے ہوئے قرآنی مفاہیم اور اسباب نزول قرآن پر مہارت کو بنیادی تقاضوں میں شامل کیا۔ مزید برآں، مقابلے کا مقصد طلبہ میں قرآن مجید کی حفظ کے میدان میں برتری کے لیے حوصلہ افزائی، دینی اور روحانی اقدار کو مضبوط بنانا بتایا گیا۔/
4257961