زیارت نیمه شعبان کے لیے وزارت صحت کی کاوشیں

IQNA

زیارت نیمه شعبان کے لیے وزارت صحت کی کاوشیں

15:08 - February 11, 2025
خبر کا کوڈ: 3517965
ایکنا: کربلاء کی وزارت صحت کے مطابق نیمہ شعبان میں زائرین کے لیے بیس ہزار اسٹاف صحت کے حوالے سے خدمات انجام دیں گے۔

ایکنا نیوز "مڈل ایسٹ نیوز" نے اطلاع دی ہے کہ صباح الموسوی، ڈائریکٹر جنرل محکمہ صحت کربلا، نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے اعلان کیا کہ نیمۂ شعبان کی زیارت کے لیے خصوصی صحت عامہ کا منصوبہ عراق کے وزیر صحت صالح الحسناوی اور کربلا کے گورنر نصیف الخطابی کی ہدایات کے تحت زیارت سے تین دن قبل نافذ کر دیا جائے گا۔

عراقی سرکاری خبر رساں ایجنسی کے مطابق، صباح الموسوی نے بتایا کہ اس منصوبے کے  تحت سو سے زاید  ایمبولینسیں ہنگامی مراکز کے قریب، خاص طور پر کربلا کے قدیمی علاقے اور بیرونی سڑکوں پر تعینات کی جائیں گی۔ 8 سرکاری اسپتال مکمل طور پر تیار رکھے جائیں گے۔ حضرت زینب کبری (س) جراحی مرکز میں ایک نیا طبی کلینک کھولا جائے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ:  20 صحت عامہ کی ٹیمیں زائرین کے لیے فراہم کیے جانے والے پینے کے پانی اور خوراک کی نگرانی کریں گی، اور اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ یہ انسانی استعمال کے لیے محفوظ ہوں۔ 🔹 ایمرجنسی رومز درج ذیل مراکز میں کھولے جائیں گے:

العباسیہ (مشرق و مغرب)

باب بغداد

العلویہ ایمرجنسی سینٹر (محلہ الغدیر)

عون بن عبداللہ ہیلتھ سینٹر

تمام مراکز میں ضروری ادویات اور طبی سامان فراہم کر دیا گیا ہے۔

صحت عامہ کے حفاظتی اقدامات:  یہ ہنگامی منصوبہ مسلسل چھٹے سال نافذ کیا جا رہا ہے اور متعدی بیماریوں کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے احتیاطی تدابیر اور آگاہی مہم پر خصوصی توجہ دی جائے گی۔  شہریوں، زائرین اور موکب منتظمین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ صحت عامہ کی ہدایات پر سختی سے عمل کریں تاکہ زیارت کے دوران ان کی صحت محفوظ رہے۔

وزارت صحت کی تیاری:  20 ہزار سے زائد محکمہ صحت کے اہلکار زائرین کو طبی خدمات فراہم کریں گے۔  20 ہنگامی رسپانس ٹیمیں فوری طبی امداد کے لیے تعینات کی گئی ہیں

پبلک ہیلتھ لیبارٹریاں اور طبی مراکز مکمل طور پر تیار ہیں۔

عراقی وزارت صحت اور کربلا کی مقامی حکومت نے بھی زیارت کے دوران صحت عامہ کے منصوبے کی کامیابی کے لیے ہر ممکن معاونت اور سہولت فراہم کرنے کا اعلان کیا ہے۔/

 

4265086

نظرات بینندگان
captcha