کوسوو میں اسلامی پبلیکیشن کی مشکلات پر ورکشاپ

IQNA

کوسوو میں اسلامی پبلیکیشن کی مشکلات پر ورکشاپ

4:52 - April 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518273
ایکنا: تاریخی شھر «پریزرن» میں " اسلامی تالیفات کی مشکلات" پر ورکشاپ کا اہتمام کیا گیا۔

ایکنا نیوز، خبر رساں ویب سائٹ "مسلمون حول العالم" کے مطابق یہ ورکشاپ اسلامی کونسل کوسوو کی کاوش اور ترکیہ کی محکمۂ دینی امور کے تعاون سے منعقد ہوئی، جس میں شرکاء نے قدیم اسلامی کتب کے ترجمے اور اشاعت کے ساتھ ساتھ جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت (Artificial Intelligence) کے اثرات پر تبادلہ خیال کیا۔

دو روزہ اس ورکشاپ میں شریک افراد نے خاص طور پر فقہی اور اعتقادی موضوعات پر مشتمل کلاسیکی اسلامی کتب کے ترجمے و اشاعت سے متعلق اہم امور پر بات کی، تاکہ غیر عرب زبان بولنے والے افراد کے لیے اسلامی معارف تک رسائی کو آسان بنایا جا سکے۔

یہ ورکشاپ بالکان کے سات ممالک میں موجود دینی امور کے دفاتر کے نمائندوں کی شرکت سے منعقد ہوئی، اور اس نے دینی اداروں کو تجربات کے تبادلے اور اسلامی اشاعت کے میدان میں علاقائی تعاون کو مضبوط بنانے کا ایک قیمتی موقع فراہم کیا۔

یہ ورکشاپ اسلامی کونسل کوسوو کی اس کوشش کا حصہ تھی، جس کا مقصد اسلامی کتب کی اشاعت کو فروغ دینا اور ان کی مختلف زبانوں میں دستیابی کو یقینی بنانا ہے۔ یہ قدم غیر عربی زبان بولنے والے معاشروں میں دینی شعور کی ترویج اور اسلامی علم و معرفت کے فروغ کے لیے اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔/

 

4274655

نظرات بینندگان
captcha