ٹرمپ کی جانب سے پاپ کی توہین پر کھیتولک سیخ پا

IQNA

ٹرمپ کی جانب سے پاپ کی توہین پر کھیتولک سیخ پا

4:20 - May 05, 2025
خبر کا کوڈ: 3518432
ایکنا: ٹرمپ کی مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ تصویر پر تنقید جس میں ٹرمپ کو پاپ کا لباس پہنا دیکھا گیا ہے لکھا ہے:پاپ کا لباس پہننا مذاق نہیں۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق امریکہ کے سابق صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے جب اپنی ایک مصنوعی ذہانت سے تیار شدہ تصویر کو پلتفرم "Truth Social" پر شیئر کیا، جس میں وہ پاپ کے سفید لباس میں نظر آتے ہیں اور اپنی دائیں انگلی کو آسمان کی طرف اٹھائے ہوئے دکھائی دیتے ہیں، تو یہ تصویر شدید تنقید کا نشانہ بنی۔

یہ تصویر کئی روز قبل اس وقت شیئر کی گئی جب کارڈینال حضرات پاپ فرانسیس کے جانشین کے انتخاب کے لیے غیر علنی اجلاس کی تیاری کر رہے تھے۔

جب ٹرمپ سے پوچھا گیا کہ وہ پاپ کے عہدے پر کسے دیکھنا چاہتے ہیں تو انہوں نے طنزیہ انداز میں جواب دیا: "میں چاہتا ہوں کہ میں ہی پاپ بنوں، یہ میری پہلی ترجیح ہو گی۔

نیویارک کے کیتھولک کنفرنس، جو ریاست کے بشپ حضرات کی نمائندگی کرتی ہے، نے اس تصویر پر سخت ردعمل دیا اور ٹرمپ کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔

اس مسیحی ادارے نے پلیٹ فارم ایکس پر جاری پیغام میں لکھا: "اس تصویر میں نہ کوئی ذہانت ہے، نہ مزاح۔ جناب صدر، براہ کرم مذاق مت بنائیں۔ ہم ابھی ابھی اپنے عزیز پاپ فرانسیس کی تدفین سے فارغ ہوئے ہیں اور کارڈینالز ان کے جانشین کے انتخاب کی تیاری کر رہے ہیں۔"

سوشل میڈیا صارفین نے بھی اس تصویر پر ناراضگی کا اظہار کیا۔ بعض نے ٹرمپ کو "خدا کی توہین کرنے والا" اور "تقریباً ضد مسیح" قرار دیا، جبکہ ایک صارف نے لکھا:

"یہ کلیسا اور خود خدا کی بے حرمتی ہے... یہ تصویر انتہائی توہین آمیز اور گھناؤنی ہے۔

قابل ذکر ہے کہ ٹرمپ گزشتہ ہفتے پاپ فرانسیس کے جنازے میں شرکت کے لیے بیرون ملک گئے تھے، جو کہ ان کی دوبارہ اقتدار میں واپسی کے بعد پہلا غیر ملکی دورہ تھا۔ امریکہ کی تقریباً ۲۰ فیصد آبادی کیتھولک مذہب سے تعلق رکھتی ہے اور ایک حالیہ سروے کے مطابق، ۶۰ فیصد کیتھولک ووٹرز نے ٹرمپ کو ووٹ دیا تھا۔/

 

4280107

نظرات بینندگان
captcha