ایکنا نیوز- العربی الجدید نیوز کے مطابق یہ بین الاقوامی فیسٹیول ( 13 مئی) کو المدیہ شہر کے "حسن الحسنی ثقافتی مرکز" میں شروع ہوا اور جمعرات کی شب، 25 اردیبهشت (مطابق 16 مئی) کو اختتام پذیر ہوا۔
اس سال کے فیسٹیول کا نعرہ "وفاداری؛ عہد و وابستگی" تھا، اور یہ تقریب الجزائر کے ممتاز خوشنویس عبدالحمید اسکندر کی یاد میں منعقد کی گئی۔
اس جشنوارے میں الجزائر کے 20 صوبوں کے علاوہ فلسطین، شام، مصر، عراق، اردن، لیبیا، ترکی، ایران، ملائیشیا، عمان، بھارت، تیونس، بحرین، چین اور پاکستان سمیت کئی اسلامی ممالک کے نمائندوں نے شرکت کی۔ اس موقع پر الجزائری اور غیر الجزائری فنکاروں کے 100 سے زائد خوشنویسی کے فن پارے نمائش کے لیے پیش کیے گئے۔
جشنوارے کے دوران حروف نگاری، خطِ ثلث، خطِ کوفیِ مصحفی اور خطِ دیوانی جیسے اسلامی خوشنویسی کے اسالیب پر مشتمل مقابلے اور تربیتی ورکشاپس کا بھی انعقاد کیا گیا، جن کی نگرانی ممتاز خوشنویس فنکاروں نے کی۔
اس کے علاوہ مسجد جامع الجزائر، دارالحکومت الجزائر کا میوزیم آف فائن آرٹس، المدیہ کا پبلک میوزیم آف آرٹ اینڈ پاپولر ٹریڈیشنز اور مجاہد کرنل سی امحمد بوقره کا میوزیم جشنوارے کے ضمنی پروگراموں میں شامل تھے۔
گزشتہ سال یہ بین الاقوامی خوشنویسی جشنوارہ "فلسطین کے لیے؛ فتح اور وفاداری" کے نعرے کے ساتھ منعقد ہوا تھا۔
یہ جشنوارہ ہر سال منعقد کیا جاتا ہے تاکہ اسلامی کلاسیکی فنون سے آشنائی ہو۔ وقت کے ساتھ ساتھ یہ ایک عالمی نوعیت کا ثقافتی ایونٹ بن چکا ہے جو دنیا بھر سے ممتاز خوشنویسوں کو اپنی جانب متوجہ کرتا ہے۔/
4282943