ایکنا نیوز- یہ پروگرام شیعیان خوجه اثنا عشری جماعت دارالسلام کی تبلیغی کمیٹی کی درخواست پر مرکزی امام بارگاہ و مسجد میں منعقد ہوا، جس میں بڑی تعداد میں شیعہ مؤمنین اور خوجه مدارس کے طلبہ و طالبات شریک ہوئے۔
اس باعظمت محفل میں ایران کے سفیر، ثقافتی رایزن، شیعیان خوجه تانزانیا کے صدر اور دیگر مذہبی و سماجی شخصیات موجود تھیں۔ اس موقع پر معروف ایرانی قراء و حفاظ نے روح پرور تلاوت و نعت خوانی کے ذریعے دلوں کو منور کیا، جن میں شامل تھے:
· حامد شاکرنژاد ( قرآنی سفیر
· استاد ابوالقاسمی
· استاد معصومی
· نوجوان قاری محمد حسین عظیمی
· نوجوان حافظہ مہنا قنبری
ان سب کی تلاوتوں کو سامعین نے بے حد پسند کیا اور بھرپور انداز میں داد دی۔
کاظم دالا، تبلیغی کمیٹی کے سربراہ نے پروگرام میں شرکت کرنے والے قاریان اور منتظمین کا شکریہ ادا کیا اور اس اقدام کو خوجه کمیونٹی کے لیے ایک معنوی سرمایہ قرار دیا۔
رایزن ثقافتی ایران، معارفی نے اس موقع پر مختصر خطاب میں کہا کہ:
"شیعیان خوجه کے درمیان قرآنی قاریوں کی موجودگی نہ صرف ایک بابرکت موقع ہے بلکہ بین الاقوامی قرآنی اداروں کے لیے ایک سنہری موقع بھی ہے۔"
یہ عظیم قرآنی محفل بنیاد بینالمللی قرآن کریم اور ٹی وی پروگرام "محفل" کے اشتراک سے، سازمان فرهنگ و ارتباطات اسلامی کے تحت کام کرنے والے مرکز بینالمللی قرآن و تبلیغ کے تعاون سے، نیز جامعہ المصطفی (ص) کی نمائندگی اور دیگر اداروں کی شراکت سے ممکن ہو سکی۔/
4284821