مقبوضہ علاقوں پر ایران کا سنگین حملہ

IQNA

مقبوضہ علاقوں پر ایران کا سنگین حملہ

6:03 - June 17, 2025
خبر کا کوڈ: 3518659
ایکنا: ایران کے آٹھویں مرحلے کے میزائل حملے، مقبوضہ علاقوں میں وسیع تباہی کی اطلاعات ہیں۔

ایکنا نیوز- الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق صہیونی ذرائع نے اعلان کیا ہے کہ ایران کی جانب سے مقبوضہ فلسطین پر آٹھویں مرحلے کے بڑے پیمانے پر میزائل حملے انتہائی تباہ کن ثابت ہوئے ہیں۔

صہیونی میڈیا کے مطابق ایران کے میزائل حملوں میں حیفا میں واقع "بازان" ریفائنری کمپلیکس کو نشانہ بنایا گیا، جو اسرائیل کی سب سے بڑی آئل ریفائنری ہے اور اس حکومت کی توانائی کی سلامتی میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔ یہ ریفائنری روزانہ تقریباً 197,000 بیرل خام تیل صاف کرتی ہے اور اسرائیل کی 40 فیصد پیٹرول اور 60 فیصد ڈیزل کی ضروریات کو پورا کرتی ہے، جو مجموعی طور پر ملک کی 70 فیصد ایندھن کی مصنوعات فراہم کرتی ہے۔

زیرزمین پناہ گاہیں منہدم: صہیونی ذرائع کے مطابق ایران کے شدید حملوں کی وجہ سے مقبوضہ علاقوں میں کئی زیرزمین پناہ گاہیں منہدم ہوگئیں۔

تل ابیب میں غیر معمولی آگ لگنے کے واقعات: عبرانی ذرائع کے مطابق ایران کے حملوں کی وجہ سے تل ابیب کے مختلف علاقوں میں بے مثال آگ بھڑک اٹھی۔ "فلسطین الیوم" نے عبرانی میڈیا کے حوالے سے بتایا کہ ان آگزنی کے واقعات ایرانی میزائلوں کے براہِ راست حملوں کا نتیجہ ہیں۔

مزید تباہی: ایرانی میزائل حملوں سے تل ابیب کی واٹر سپلائی لائنز، حیفا کی بجلی کی ترسیلی نیٹ ورک اور اس بندرگاہ کا پاور اسٹیشن بھی نشانہ بنے۔

ہلاکتوں اور حملوں کا مجموعی احوال: صہیونی حکومت کے میڈیا نے پیر کے دن ایران کی نئی فوجی کارروائی "وعدہ صادق 3" کے نقصانات، میزائلوں اور ڈرونز کی تعداد کے بارے میں اعداد و شمار جاری کیے۔

صہیونی ٹی وی چینل 12 کے مطابق، "وعدہ صادق 3" آپریشن کے آغاز سے اب تک ایران نے 370 بیلسٹک میزائل اور 100 سے زائد ڈرونز گیارہ حملوں کے دوران صہیونی اہداف پر داغے ہیں۔

ایرانی جوابی حملوں سے شدید مالی نقصان: عبرانی ذرائع نے اطلاع دی ہے کہ صہیونی حکومت کے محکمہ مالیات کے مطابق، ایران کے میزائل اور ڈرون حملوں سے صرف تین دن میں ہونے والے نقصانات کی مالیت ایک ارب شیکل (تقریباً 270 ملین امریکی ڈالر) سے زیادہ ہے۔

عبرانی چینل 14 نے پولیس ترجمان کے حوالے سے بتایا کہ ایران کے میزائل حملوں سے مقبوضہ علاقوں کے مرکزی حصوں میں حالات انتہائی سنگین ہیں اور تباہی کی شدت بہت زیادہ ہے۔

پروازوں کی منسوخی اور صہیونی شہریوں کی پریشانی: صہیونی چینل 12 کے مطابق، اسرائیلی ایئرلائن "یسرائیر" نے اپنے تمام داخلی و بین الاقوامی پروازیں 30 جون تک منسوخ کر دی ہیں، جس سے ہزاروں صہیونی شہری ائیرپورٹس پر سرگرداں ہیں۔/

 

4288895

نظرات بینندگان
captcha