بین الاقوامی امناءالرسل کانگریس ایران، عراق و لبنان میں

IQNA

مدارس سربراہ؛

بین الاقوامی امناءالرسل کانگریس ایران، عراق و لبنان میں

5:48 - July 28, 2025
خبر کا کوڈ: 3518881
ایکنا: بین الاقوامی "امنائے الرسل" کانگریس کا انعقاد؛ شہید سید حسن نصراللہ، آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ شهرستانی کو خراج عقیدت پیش کا جائے گا۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ علیرضا اعرافی، جو حوزہ ہائے علمیہ کے سربراہ ہیں، نے 4 مرداد (مطابق جولائی کے آخر) کو قم میں مرکز مدیریت حوزه علمیه میں منعقدہ ایک پریس کانفرنس میں اعلان کیا کہ ایک بین الاقوامی کانگریس "امنائے الرسل" کا انعقاد کیا جا رہا ہے، جو شہید سید حسن نصراللہ، آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی اور آیت اللہ شهرستانی کی علمی، انقلابی اور فکری خدمات کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے منعقد کی جائے گی۔

انہوں نے نشست کے آغاز میں گزشتہ دو سال کے شہداء، بالخصوص 12 روزہ جنگ کے شہداء کو خراج تحسین پیش کیا اور کہا: "ہم فلسطینی عوام، خاص طور پر غزہ کے ان مظلوم لوگوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کرتے ہیں جو انتہائی سخت حالات میں زندگی گزار رہے ہیں۔ ہم اللہ تعالیٰ سے دعا گو ہیں کہ اسلام اور ایران کے دشمنوں کی سازشیں انہی پر پلٹ جائیں۔"

آیت اللہ اعرافی نے اس کانگریس کے مقاصد بیان کرتے ہوئے کہا: "کانگریس کا مقصد ان دینی و علمی شخصیات کو معاشرے کے سامنے متعارف کروانا ہے جنہوں نے ایران اور خطے میں علمی، سیاسی، سماجی اور ثقافتی میدانوں میں مؤثر کردار ادا کیا ہے۔"

انہوں نے وضاحت کی کہ اس کانگریس کی توجہ کا مرکز قم اور نجف ہیں، جو فکر و ثقافتِ شیعہ اور دینی بصیرت کے دو تاریخی مراکز سمجھے جاتے ہیں۔ "ان دونوں علمی مراکز کے اعلام و اکابرین کے فکری، سماجی، ثقافتی اور سیاسی پہلوؤں کا از سرِ نو مطالعہ کر کے انہیں معاشرے کے سامنے پیش کیا جائے گا۔"

آیت اللہ اعرافی نے مزید کہا: "اس کانگریس کا مقصد ان شخصیات کو نئی نسل اور معاشرے کے لیے نمونۂ عمل کے طور پر پیش کرنا ہے۔ اس سلسلے میں متعدد علمی و تحقیقی پروگرام اور اشاعتی منصوبے شروع کیے جا چکے ہیں۔"

ارسال/ برپایی کنگره بین‌المللی امناءالرسل در ایران، عراق و لبنان

 

انہوں نے شہید سید حسن نصراللہ کے بارے میں کہا: "وہ رہبر معظم انقلاب اسلامی کے عاشق تھے، انہوں نے عظیم شخصیات کی تربیت کی۔ وہ بذاتِ خود ایک انقلابی، سیاسی اور ثقافتی مکتب ہیں، اور ہم اس مکتب کے تجزیے و تعارف کے لیے اس کانگریس کا انعقاد کر رہے ہیں۔"

کانگریس کے دوسرے محور پر بات کرتے ہوئے انہوں نے مرحوم آیت اللہ العظمیٰ صافی گلپایگانی کو ایک مہدوی، کلامی، اصولی اور فقہی شخصیت قرار دیا اور کہا: "انہوں نے مختلف علمی شعبوں میں گراں قدر آثار چھوڑے اور عصرِ حاضر کے مذہبی سوالات کے بہترین جوابات دیے۔ ان کے آثار کو دوبارہ مرتب، شائع اور کئی زبانوں میں ترجمہ کیا جائے گا۔"

تیسری شخصیت، آیت اللہ شهرستانی کے بارے میں انہوں نے کہا: "وہ ایک ممتاز عالم دین تھے لیکن عام طور پر ان کی شناخت محدود رہی۔ ان کی شخصیت کا از سرِ نو جائزہ لینا نوجوان نسل کے لیے نہایت مفید ثابت ہو سکتا ہے تاکہ وہ ایک بہتر مستقبل کی سمت بڑھ سکیں۔"

آخر میں، آیت اللہ اعرافی نے حوزہ علمیہ کی صد سالہ تقریب کا ذکر کرتے ہوئے کہا: "اس تقریب کا نقطہ عروج رہبر معظم انقلاب اسلامی کا پُر مغز اور بلند پایہ پیغام تھا، جو آئندہ برسوں میں حوزہ علمیہ کی سمتِ حرکت کا محور و راہنما ہوگا۔/

 

4296420

نظرات بینندگان
captcha