فلسطینی خطاط ادیب طہ کی مسجد الاقصی میں قرآنی کتابت کے شاہکار

IQNA

فلسطینی خطاط ادیب طہ کی مسجد الاقصی میں قرآنی کتابت کے شاہکار

18:32 - September 10, 2025
خبر کا کوڈ: 3519136
ایکنا: فلسطین کے معروف خطاط ادیب طہ نے اپنی فنی زندگی میں قرآن کریم کی کتابت اور اسلامی خطاطی کے کئی شاہکار تخلیق کیے ہیں جن میں مسجد الاقصی میں کتابت قرآن بھی شامل ہے۔

ایکنا نیوز، الجزیرہ نیوز چینل کے مطابق ادیب طہ، جو قدس شریف کے رہائشی ہیں، نے مسجد الاقصی کے "مقام اربعین" (مصلائے قبلی کے مشرقی حصے) کے اندر قدیم اندلسی خط میں سورہ اسراء کی ابتدائی آیات کی کتابت کی، جو ان کے فن کے نمایاں کارناموں میں شمار ہوتی ہے۔

الجزیرہ کے نمائندے نے ان کے ساتھ ایک چھوٹے سے حجرے میں گفتگو کی جہاں ان کے خطاطی کے اوزار اور قرآنی کتابت کے نمونے موجود تھے۔ اس موقع پر انہوں نے بتایا کہ ان کی خطاطی کی ابتدائی سرگرمیاں قدس شریف میں اسلامی مدرسہ "دارالایتام" سے فراغت کے بعد شروع ہوئیں جہاں انہوں نے طباعت اور صحافت سیکھی۔ بعدازاں وہ "بیت الخط العربی" سے وابستہ ہوئے جو ان کے لیے اسلامی خطاطی کے فن میں مہارت حاصل کرنے کا سنگ میل ثابت ہوا۔

ادیب طہ کے مطابق ان کا نمایاں ترین کام مقام اربعین میں سورہ اسراء کی آیات کی کتابت ہے۔

انہوں نے اسی خط اور رنگ کا استعمال کرتے ہوئے ۲۱.۵ میٹر طویل متون بھی تحریر کیے۔

اس کے علاوہ، قدس اور اس کے اطراف کے مختلف مساجد جیسے جبل المکبر، صور باهر، الرام اور ابودیس میں قرآنی آیات کی خطاطی سے ان مساجد کو مزین کیا۔

انہوں نے ایک منفرد اقدام کے طور پر خط دیوانی میں قرآن کریم کی کتابت بھی شروع کی۔ اس حوالے سے ان کا کہنا تھا کہ میں نے یہ کام ۲۰۱۷ میں شروع کیا اور اب تک قرآن کے ۱۰ اجزاء خط دیوانی میں لکھ چکا ہوں۔ تاہم اس خط کی دشواریوں کے باعث یہ کام آہستگی سے آگے بڑھ رہا ہے۔/

 

4304019

نظرات بینندگان
captcha