اعمال ماه رجب؛ أین‌الرجبیون کے مخاطب بنیں

IQNA

اعمال ماه رجب؛ أین‌الرجبیون کے مخاطب بنیں

18:40 - December 21, 2025
خبر کا کوڈ: 3519685
ایکنا: ماہِ خدا کل سے شروع ہو رہا ہے؛ ایسا مہینہ جس میں غسل کرنا، امام حسینؑ کی زیارت کرنا اور روزہ رکھنا اس کا سبب بنتا ہے کہ جب قیامت کے دن ندا دی جائے گی «أین‌الرجبیون؟» تو ہم خوشی اور مسرت کے ساتھ خود کو اس ندا کا مخاطب سمجھیں۔

ایکنا نیوز کی رپورٹ کے مطابق، کل بروز پیر بائیس دسمبر سے ماہِ مبارک رجب کا آغاز ہو رہا ہے۔ یہ وہ مہینہ ہے جس کے بارے میں رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا: رجب اللہ کا مہینہ ہے، شعبان میرا مہینہ ہے اور رمضان میری امت کا مہینہ ہے۔ ایک اور حدیث میں رسولِ خدا ﷺ نے اس مہینے کی فضیلت بیان کرتے ہوئے فرمایا: «رَجَبٌ شَهرُ اللّه ِ الأصَبُّ یَصُبُّ اللّه ُ فِیهِ الرَّحمَةَ عَلى عِبادِهِ؛ رجب، ماه خدا ہے؛  اور اس میں وہ بندوں پر رحمتوں کو نازل کرتا ہے۔.» (عیون أخبار الرضا علیہ السلام، ج ۲، ص ۷۱)

ماہِ رجب کی حرمت کا خیال رکھنے والوں اور اس کے اعمال بجا لانے والوں کو «رجبیّون» کہا جاتا ہے۔ قیامت کے دن ایک فرشتہ ندا دے گا: «أین الرّجبیّون»، کہاں ہیں وہ لوگ جنہوں نے ماہِ رجب کی تعظیم کی اور اس کے اعمال انجام دیے۔

ماہِ رجب کی پہلی رات کی دعائیں

مستحب ہے کہ جب ماہِ رجب کا چاند نظر آئے تو یہ دعا پڑھی جائے: «اللّهُمَّ بارِکْ لَنا فِی رَجَبٍ وَ شَعْبانَ، وَ بَلِّغْنا شَهْرَ رَمَضانَ، وَ أَعِنَّا عَلَی الصِّیامِ وَ الْقِیامِ، وَ حِفْظِ اللِّسانِ، وَ غَضِّ الْبَصَرِ، وَ لا تَجْعَلْ حَظِّنا مِنْهُ الْجُوعَ وَ الْعَطَشَ» (الإقبال بالأعمال الحسنة، ج ۳، ص ۱۷۳)

اسی طرح مستحب ہے کہ نمازِ عشاء کے بعد یہ دعا پڑھی جائے: اللّهُمَّ إِنِّی أَسْأَلُکَ بِأَنَّکَ مَلِیکٌ، وَ أَنَّکَ عَلی‌ کُلِّ شَیْ‌ءٍ مُقْتَدِرٌ... (الإقبال بالأعمال الحسنة، ج ۳، ص ۱۷۵)

اس کے بعد انسان اپنی حاجات خداوند متعال سے طلب کرے۔ اسی طرح ماہِ رجب کے دنوں اور راتوں میں دعائے «یا من ارجوه لکل خیر...» پڑھنے کی سفارش کی گئی ہے۔

غسل

نبی مکرم اسلام ﷺ فرماتے ہیں: جو شخص ماہِ رجب کو پائے اور اس کے آغاز، درمیان اور آخر میں غسل کرے، وہ اپنے گناہوں سے اس طرح پاک ہو جاتا ہے جیسے اس دن جب وہ ماں کے بطن سے پیدا ہوا تھا۔

امام حسینؑ کی زیارت اور نماز

ماہِ رجب کی پہلی رات امام حسینؑ کی زیارت کرنا اور اس رات کی مخصوص نماز ادا کرنا بھی مستحب ہے۔ اس نماز میں نمازِ مغرب کے بعد ۲۰ رکعتیں (یعنی ۱۰ دو رکعت نمازیں) پڑھی جاتی ہیں۔

شب بیداری

ماہِ رجب کی پہلی رات ان چار راتوں میں سے ہے جن میں شب بیداری (احیا) کی خاص تاکید کی گئی ہے۔

ماہِ رجب کے پہلے دن کے اعمال

روزہ: روایت میں آیا ہے کہ حضرت نوحؑ اسی دن کشتی میں سوار ہوئے اور اپنے ساتھیوں کو روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ جو شخص اس دن روزہ رکھے، جہنم کی آگ ایک سال کے لیے اس سے دور ہو جاتی ہے۔

ماہِ رجب کے تمام دنوں کے مشترکہ اعمال

ماہِ رجب کے تمام دنوں میں یہ دعا پڑھی جا سکتی ہے: یا مَنْ یَمْلِکُ حَوآئِجَ السّآئِلینَ... اِنَّکَ عَلی کُلِّ شَیْء قَدیرٌ.

اسی طرح رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا: جو شخص ماہِ رجب میں ۱۰۰ مرتبہ کہے «أَسْتَغْفِرُ اللّهَ الَّذِی لا إلهَ إِلاّ هُوَ، وَحْدَهُ لا شَرِیکَ لَهُ وَ أَتُوبُ إِلَیْهِ» اور آخر میں صدقہ دے، اللہ تعالیٰ اس پر اپنی رحمت اور مغفرت نازل فرماتا ہے۔ اور جو شخص یہ ذکر ۴۰۰ مرتبہ کہے، اسے شہداء جیسا اجر عطا ہوتا ہے۔ نیز فرمایا: جو شخص ماہِ رجب میں ایک ہزار مرتبہ «لا اِلهَ اِلاَّ اللّه» کہے، اس کے لیے بے شمار نیکیاں لکھی جاتی ہیں۔

روایات میں آیا ہے: جو شخص ماہِ رجب میں صبح کے وقت ۷۰ مرتبہ اور رات کو ۷۰ مرتبہ کہے اَسْتَغْفِرُ اللّهَ وَ أَتُوبُ اِلَیْهِ اور پھر ہاتھ اٹھا کر کہے أَللّهُمَّ اغْفِرْ لی وَ تُبْ عَلَیَّ اگر وہ اسی ماہِ رجب میں وفات پا جائے تو اللہ تعالیٰ اس سے راضی ہو جاتا ہے۔

ماہِ رجب میں روزے کا ثواب

رسولِ خدا ﷺ نے فرمایا: جو شخص ماہِ رجب میں ایک دن روزہ رکھے، وہ اللہ کی عظیم خوشنودی کا مستحق ہو جاتا ہے، اس سے غضبِ الٰہی دور ہو جاتا ہے اور جہنم کے دروازوں میں سے ایک دروازہ اس پر بند کر دیا جاتا ہے۔/

 

4324092

نظرات بینندگان
captcha