انگریزی نغمہ «ایران پر سے ہاتھ اٹھا لو» ریلیز+ ویڈیو

IQNA

انگریزی نغمہ «ایران پر سے ہاتھ اٹھا لو» ریلیز+ ویڈیو

8:50 - July 05, 2026
خبر کا کوڈ: 3520400
ایکنا: ایران کے خلاف بیرونی دباؤ اور مداخلت کے مقابلے میں قومی استقامت اور خودمختاری کے موضوع پر مبنی آسٹریلین یونیورسٹی کے استاد کا تیار کردہ انگریزی زبان کا نغمہ "Hands off Iran" (ا جاری کر دیا گیا ہے۔

 

ایکنا نیوز کے مطابق، ایران کے انڈونیشیا میں ثقافتی مرکز کے میڈیا یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اس نغمے میں ایرانِ اسلامی کے دفاع، قومی وقار، استقامت اور خودمختاری کو موضوع بنایا گیا ہے۔

نغمے میں ایران کی عظیم تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے اس حقیقت پر زور دیا گیا ہے کہ ایرانی قوم اپنے علم، ایمان اور اتحاد کی بدولت کسی بیرونی رہنمائی یا تسلط کی محتاج نہیں۔ اس کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکتی اور ایرانی عوام اپنی یکجہتی، عزم اور مزاحمت کے ذریعے ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم رہیں گے۔

اس ترانے میں "Hands off Iran" کا نعرہ بار بار دہرایا گیا ہے تاکہ سامعین میں احتجاج، مزاحمت، قومی غیرت اور خودمختاری کے جذبات کو اجاگر کیا جا سکے۔

اس مشترکہ ثقافتی و میڈیا منصوبے کی تیاری میں انڈونیشیا میں ایران کے ثقافتی مشیر یحییٰ جہانگیری نے بھی تعاون کیا ہے۔/

 

ویڈیو کا کوڈ

 

4362025

نظرات بینندگان
captcha