ایکنا نیوز کے مطابق، ایران کے انڈونیشیا میں ثقافتی مرکز کے میڈیا یونٹ کی جانب سے جاری کردہ اس نغمے میں ایرانِ اسلامی کے دفاع، قومی وقار، استقامت اور خودمختاری کو موضوع بنایا گیا ہے۔
نغمے میں ایران کی عظیم تاریخ، تہذیب اور ثقافت کا ذکر کرتے ہوئے اس حقیقت پر زور دیا گیا ہے کہ ایرانی قوم اپنے علم، ایمان اور اتحاد کی بدولت کسی بیرونی رہنمائی یا تسلط کی محتاج نہیں۔ اس کا مرکزی پیغام یہ ہے کہ کوئی بھی بیرونی طاقت ایران کو شکست نہیں دے سکتی اور ایرانی عوام اپنی یکجہتی، عزم اور مزاحمت کے ذریعے ہمیشہ مضبوط اور ثابت قدم رہیں گے۔
اس ترانے میں "Hands off Iran" کا نعرہ بار بار دہرایا گیا ہے تاکہ سامعین میں احتجاج، مزاحمت، قومی غیرت اور خودمختاری کے جذبات کو اجاگر کیا جا سکے۔
اس مشترکہ ثقافتی و میڈیا منصوبے کی تیاری میں انڈونیشیا میں ایران کے ثقافتی مشیر یحییٰ جہانگیری نے بھی تعاون کیا ہے۔/
4362025