بین الاقوامی ویبنار بعنوان ایران کے عزت و اقتدار، میزائیلوں سے بالاتر کے عنوان سے ایکنا آفس میں ہوگا جسمیں ادارے کے سربراہ اور دیگر یونیورسٹی اساتذہ شریک ہوں گے۔
ایکنا: بین الاقوامی میڈیا کے مطابق "حنظلہ" نامی کشتی، جو "آزادی کے بیڑے" (Freedom Flotilla) کا حصہ ہے، اٹلی کے شہر سیراکوزا (سیسیلی) کی بندرگاہ سے محاصرہ توڑنے کے لیے غزہ کی طرف روانہ ہو چکی ہے۔
ایکنا: عراق میں قومی سطح پر منعقد کیے جانے والے "امیرالقراء" منصوبے کا تیسرا مرحلہ، جس میں ایک سو سے زائد قاری شریک ہیں، عراقی اور مصری طرزِ تلاوت کی تربیت کے ساتھ جاری ہے۔
ایکنا: جب ممبئی کی مساجد کو لاوڈ اسپیکر کے ذریعے اذان دینے سے روک دیا گیا، تو ان مساجد کے منتظمین نے متبادل ذرائع تلاش کرنے شروع کیے، جن میں موبائل ایپلیکیشنز کا استعمال بھی شامل ہے۔
ایکنا: رہبر معظم انقلاب اسلامی کے بین الاقوامی امور کے مشیر نے پاکستان کے وزیر داخلہ سے ملاقات میں ایران اور پاکستان کے تعلقات کو گہرے، تاریخی اور برادرانہ قرار دیا اور دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے پر زور دیا۔
ایکنا: محمد عبدالعظیم عبداللہ عبده، مصری قاری، نے قرآن کریم کی مختلف سورتوں سے نصر و فتح کے مضمون پر مشتمل آیات کی تلاوت کے ذریعے ایکنا قرآنی کمپین "فتح" میں شرکت کی۔
ایکنا: نیویارک کے ایک مصری دکاندار کی جانب سے معروف کویتی قاری و مبتهل مشاری راشد العفاسی کی آواز میں قرآن کی تلاوت چلانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئی ہے، جسے خود العفاسی نے بھی سراہا ہے۔
ایکنا: ایران کے قرآنی أمور کے ماہر، بہروز یاریگل کے مطابق موجودہ حالات میں لوگوں کے حوصلے بلند رکھنے اور معاشرتی ہم آہنگی کو محفوظ رکھنے میں دینی و مذہبی حلقوں کی تشکیل سب سے مؤثر عامل ثابت ہوئی ہے۔
ایکنا: وزارت خارجہ نمایندے نے حضرت رسول اکرمﷺ کے ولادت مبارکہ کی 1500 ویں سالگرہ کی مناسبت سے متعدد قومی و بین الاقوامی تقریبات کے انعقاد کی خبر دی ہے۔