اقوام متحدہ کے فلسطینی مہاجرین کے امدادی ادارے آنروا کے کمشنر جنرل نے خبردار کیا ہے کہ غزہ کی پٹی دنیا بھر میں صحافیوں اور انسانی ہمدردی کے کارکنوں کے لیے سب سے خطرناک مقام بن چکی ہے، جہاں حقائق تک رسائی کو دانستہ طور پر روکا جا رہا ہے۔
اس دینی اور روحانی عظیم شخصیت کے خلاف کسی بھی قسم کی دھمکی یا دراندازی کے نتیجے میں وسیع پیمانے پر رد عمل اور غیر متوقع خطرناک نتائج برآمد ہو سکتے ہیں۔
امریکی ریاست مشی گن حکام کے مطابق جنوری میں " امریکن اسلامی میراث" کے عنوان سے جشن پروگرام کا اہتمام کیا جارہا ہے جسمیں امریکن مسلمانوں کی ثقافتی حیثیت کو اجاگر کیا جائے گا۔
عراق کے شیعہ کوآرڈینیشن فریم ورک نے سابق وزیر اعظم اور دولت القانون پارٹی کے سربراہ نوری المالکی کو ملک کے وزیر اعظم کے منصب کے لیے اپنا باضابطہ امیدوار نامزد کر دیا ہے۔
حزب اللہ لبنان کے سیکریٹری جنرل شیخ نعیم قاسم نے اعلان کیا ہے کہ مقاومتی مجاہدین نے جنوبی لبنان کے علاقوں میں 75 ہزار اسرائیلی فوجیوں کو زمین گیر کر دیا اور دشمن کے توسیع پسندانہ منصوبوں کو ناکام بنا دیا۔