رہبر انقلاب اسلامی نے ہفتے 17 جنوری کو اپنے خطاب میں گزشتہ دنوں کے بلووں اور فتنہ پروریوں کو امریکی سازش اور امریکی صدر کو اصل مجرم قرار دیا۔ مغربی بالخصوص یورپی میڈیا نے اس موضوع پر خاص توجہ دی ہے۔
گلگت میں ریلی سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ ہمارا ایمان ایمان ہے کہ ایران قائم و دائم رہے گا ایران کے خلاف ہر سازش نا کام ہو گی ہر تباہی کا سامنا کر کے بھی ایران ڈٹ کر کھڑا ہے ۔
غزہ کی وزارت صحت نے کہا ہے کہ تازہ شہادتوں کے بعد اکتوبر 2023 میں شروع ہونے والی اسرائیلی جارحیت میں شہید ہونے والوں کی تعداد 71 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
سینکڑوں آزادی پسند برازیلی مظاہرین مغربی میڈیا کی خاموشی کو توڑتے ہوئے پیولیسٹتا شہر کے روڈوں پر نکل آئے اور انقلاب اسلامی اور رہبر انقلاب کی حمایت کا اعلان کیا۔
امام جمعہ تہران آیت اللہ خاتمی نے کہا ہے کہ عوام نے 100 سے زائد شہداء کی باشکوہ تشییع میں شرکت کرکے تاریخ رقم کی اور دنیا کے سامنے اپنے دین کے ساتھ وابستگی کا مظاہرہ کیا۔