ایکنا: یمن کی مسلح افواج کے ترجمان نے تل ابیب پر میزائل حملے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ بحیرۂ احمر میں صہیونی رژیم کے لیے سمندری آمد و رفت مکمل طور پر ممنوع ہے۔
ایکنا: کربلاء بین الاقوامی تلاوت و حفظِ قرآن ایوارڈ کے پانچویں دور کا آغاز ہفتہ کو نامور مصری قاری شیخ عبدالفتاح الطاروطی کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے روضۂ حسینی میں ہوا۔
ایکنا: تازہ ترین رپورٹ کے مطابق ملائیشیا نے دنیا بھر میں پہلی پوزیشن حاصل کر لی ہے۔ یہ کامیابی حلال تجارت، اسلامی مالیات اور حلال سرٹیفکیشن کے مؤثر نظام میں اس کی مضبوط کارکردگی کا نتیجہ ہے۔
ایکنا: عراقی فٹبال فیڈریشن نے فیفا سے درخواست کی ہے کہ وہ سینیگال کے خلاف ورلڈ کپ کے میچ میں یومِ عاشور کی مناسبت سے قومی ٹیم کو سیاہ جرسی پہننے کی اجازت دے۔
ایکنا: تائیوان کے دارالحکومت تائپے کی جامع مسجد نے بیس سالہ تعلیمی منصوبے کے ذریعے آنے والی نسلوں کی دینی تربیت اور اسلامی تشخص کی بقاء کا ایک کامیاب نمونہ پیش کیا ہے۔
ایکنا: شیعہ مسلمانوں کے جلیل القدر مرجعِ تقلید، آیت اللہ العظمیٰ محمد اسحاق فیاض کی نمازِ جنازہ اور تدفین کی آخری رسومات نجف اشرف میں ادا کی گئیں، جہاں آپ کو روضۂ مبارک امام علیؑ کے جوار میں سپردِ خاک کر دیا گیا۔
ایکنا: مسجد الحرام اور مسجد نبویؐ کے امورِ نے مسجد الحرام میں قرآن کریم کے حفظ اور محفوظات کے استحکام کے خصوصی موسمِ گرما کورس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔
ایکنا: ایک معروف اسرائیلی ربی نے کہا ہے کہ ہم ایران کے ساتھ جنگ نہیں لڑیں گے بلکہ ان لوگوں کے خلاف لڑیں گے جو اسرائیل کے اندر ہمارے خلاف برسرِ پیکار ہیں۔
ایکنا: اقوامِ متحدہ میں عرب ممالک کے گروپ اور او آئی سی نے فلسطین کے مقبوضہ علاقوں میں اسرائیلی اقدامات پر شدید تشویش کا اظہار کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ یہ پالیسیاں دو ریاستی حل کو کمزور کر رہی ہیں۔
ایکنا: امام خمینیؒ ایک ہمہ جہت شخصیت تھے جنہوں نے فکری گہرائی، دقیق منصوبہ بندی اور اپنے مؤقف میں استقامت کو یکجا اورعالمِ اسلام کے سامنے سیاسی خودمختاری اور آزادی کا ایک منفرد نمونہ پیش کیا۔